سبزی فروش کھلے عام ملا رہے سبزیوں میں نقصاندہ رنگ

Taasir Urdu News | Uploaded on 21-OCTOBER-2017

بھاگلپور ، 21 اکتوبر ( نمائندہ ) پربتہ تھانہ علاقہ میں سبزی فروش لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کررہے ہیں اور اس بات سے بے خبر ضلع انتظامیہ چین کی نیند سورہا ہے۔ دراصل مقامی سبزی بیچنے والے کھلے عام سبزیوں میں سنتھیٹک رنگ ملارہے ہیں۔ جو لوگوںکے جسم کے لئے کافی نقصاندہ ہے۔عام لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کا یہ سنسنی خیز معاملہ پر بتہ تھانہ علاقہ کے تحت جانوی چوک کے پاس کا ہے۔ ہمارے نمائندہ نے بتایا کہ جمعہ کو کھلے عام سبزی بیچنے والے پلول میں رنگ ملاکر بیچتے پائے گئے اور اس طرح نہ تو ضلع کے فوڈ انسپکٹر اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کے دیگر افسر توجہ دے رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے بھاگلپور کے ایک بڑے حصے میں پلول ساہو پر بتہ علاقہ سے ہی آتا ہے۔ اطلاع کے مطابق یہاں کا پلول بھاگلپور کے خاص سبزی بازار میں بھی آتا ہے اور ایسے میں کافی لوگ اس جگہ سے پلول خرید کر لے جاتے ہیں۔ مقامی فروخت کنندہ اور پلول تاجر اچھی قیمتوں کی لالچ میں پلول میں دھرلے سے رنگ ملاتے ہیں۔ نمائندہ نے بتایا کہ جمعہ کو میڈیا کارندوں کو دیکھتے ہی رنگ ملارہے سبزی بیچنے والے دکان چھوڑ کر بھاگنے لگے ۔ فوڈ انسپکٹر خاموش ہیں اس بابت مقامی باشندہ نیز بی جے پی لیڈر دلیپ مشرا نے کہا کہ اس معاملے کو سی ایس و فوڈ انسپکٹر کے معلومات میں لایا جائے گا۔ جس سے کارروائی کی جاسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع کے فوڈ انسپکٹر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ بحرحال ملاوٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی جانکاری ملنے کے بعد بھی افسران کا انجان بنے رہنا صحت اور سماج دونوں کو نقصان پہنچانے کاکام کررہے ہیں اور ایسے میں کم سے کم سبزیوں کا احتیاط سے انتخاب و استعمال کیاجانا چاہئے۔