سسرال آئے نوجوان کا دھاردار ہتھیار سے قتل

Taasir Urdu News | Uploaded on 21-OCTOBER-2017

بکسر ، 21 اکتوبر ( نمائندہ ) سسرال آئے نوجوان کا دھاردار ہتھیار سے وار کر قتل کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ مقتول نوجوان اٹاڑھی تھانہ کا رہنے والا دیپک کمار بتایا جاتا ہے۔ وہیں قتل کی خبر ملتے ہی ڈمراو¿ں پولس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ قتل کس وجہ سے کیا گیا پولس اس کی تفتیش کررہی ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق اٹاڑھی کے رہنے والے دیپک کمار کی شادی پیڈیا میں ہوئی تھی۔ وہ جمعہ کو اپنے سسرال آیا تھا۔ اسی درمیان دیر رات کچھ لوگوں نے اس کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا ۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع ڈمراو¿ ں تھانہ کی پولس کو دیا۔ خبر ملتے ہی پولس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا۔ ڈمراو¿ں تھانہ صدر سبودھ کمار نے بتایا کہ معاشقہ کا معاملہ ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ دیررات دیپک ڈمراو¿ں آیاتھا۔ اس کے سسرال والے کا گھر ڈمراو¿ میں ہے۔ اس کی بیوی کا کسی کے ساتھ ناجائز تعلق ہونے کی وجہ کر قتل ہوا ہے۔