سمیع، امیش اور راہل ون ڈے ٹیم سے باہر

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یواین آئی)تیزگیندبازوں محمد سمیع ،امیش یادو اور بلے باز لوکیش راہل کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین روزہ میچوں کے لئے سنیچر کو اعلان کردہ ۵۱ رکنی ہندوستانی ٹیم سے باہر کردیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے نجی وجوہات کے سبب ٹیم سے باہر رہنے والے سلامی بلے باز شکھر دھون، وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک اور تیزگیندباز شاردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ سمیع اور امیش آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم میں شامل ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف انہیں ٹیم میں جگہ نہیں ملی جبکہ ٹاپ آرڈر میں لوکیش راہل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ آف اسپنر روی چندر اشون اور لیفٹ آرم اسپنررویندر جڈیجہ پر مسلسل پانچویں محدود اوورں کی سیریز میں توجہ نہیں دی گئی ہے ۔ دونوں کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی نہیں ہوسکی ہے ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سینئر قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کیا جس کا پہلا میچ ممبئی میں ۲۲ اکتوبر کو ، دوسرا پونے میں۵۲ اکتوبر کو اور تیسرا کانپور میں ۹۲ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔