سنتوشی کی بھوک سے موت کی جانچ کی ہدایت:پاسوان

نئی دہلی،18اکتوبر(یواین آئی)صارفین امور،فود اینڈ سپلائی کے مرکزی وزیررام ولاس پاسوان نے جھارکھنڈ مین سنتوشی نام کی لڑکی کی بھوک سے ہوئی موت پر آج شدید افسوس کا اظہارکرتے ہوئے فوڈ سکریٹری روی کانت کو اس کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔مسٹر پاسوان نے یہاں بتایا کہ مرکزی حکومت اس پورے واقعہ کی جانچ کے لئے جلد ہی مرکزی ٹیم بھی بھیج رہی ہے ۔اتنا ہی نہیں ریاستی حکومت کوبھی اس سلسلے میں رپورٹ بھیجنے کے لئے کہا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غذائی سکیورٹی قانون نافذ ہونے کے بعد بھی تین ماہ تک راشن نہ ملنا تشویش کا باعث ہے ۔راشن نہ ملنے کی صورت میں ضرورت مندوں کوکم سے کم سرکاری امدادی قیمتوں (ایس ایس پی)کا سوا گنا غذائی سکیورٹی بھتہ دئے جانے کا قانون میں التزام ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اس معاملے میں مرکزی حکومت سے جھارکھنڈ ریاست کو فی ماہ اناج مختص کیا گیا ہے ۔ریاستی حکومت نے بھی اسے وقت پر حاصل کرلیا تھا۔ایسی صورت میں ریاستی حکومت کی سطح پر اناج نہ ملنے پر فوڈسکیورٹی بھتہ دیا جانا چاہئے تھا۔اتنا ہی نہیں،اناج نہ ملنے کی جانچ کرکے قصوراراہلکاروں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی جانی چاہئے تھی۔