سوگر وے ندی میں ڈوبنے سے دوبچوںکی موت

Taasir Urdu News | Uploaded on 06-OCTOBER-2017

مدھوبنی، 6 اکتوبر ( نمائندہ ) اندھرا ٹھاڑھی بلاک کی اندھرا اتر پنچایت کے تحت پلار گاو¿ں میں سگروے ندی میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ بچوں کی موت سے پورے گاو¿ں میں خاموشی چھا گئی ہے۔ متوفی بچوں کی شناخت شیو شنکر یادو کے سات سالہ بیٹے کرشنا اور ستیہ نارائن یادو کے پانچ سال کے بیٹے سونو کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ سے گاو¿ں میں کہرام مچاہوا ہے۔ رشتہ داروں کا رو رو کر برا حال ہے ۔لوگو ں کے مطابق دونوں بچے پڑوسی تھے ۔ اور جمعہ کی صبح کھیلنے ساتھ نکلے تھے ۔ اسی دوران ندی میں چلے گئے، جہاں ڈوبنے لگے ۔ ساتھ کھیلنے والے بچوں کی چینخ و پکار سن کر لوگ دوڑے ۔ آناََ فاناََ میںبچوں کو نکال کر اندھرا اسپتال میں لے جایاگیا۔ جہاں ڈاکٹروں انہیں مردہ قرار دے دیا۔ گاو¿ںکے سریش نیتا ، اکھلیش رام ، کپیلیشور یادو ، جھاڑی لال یادو، لکھچمی یادو ،رام پرساد مکھیاوغیرہ کے مطابق اب تک انتظامیہ کا کوئی بھی افسر موقع پر نہیں پہنچا ہے۔ موقع پر بی ڈی او آلوک کمار شرما ، سرکل افسر وشنو دیو سنگھ ، تھانہ انچارج پردیپ گور اور پرمکھ شوبھیشور یادو پہنچے ۔