شاراپووا کریملن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راونڈ میں باہر

ماسکو، ۱۸ اکتوبر (یواین آئی) تیانزن اوپن چیمپئن روس کی ماریہ شاراپووا یہاں کریملن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راونڈ میں شکست کھا کر باہر ہوگئیں۔ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی شاراپووا نے اتوار کو ہی تقریباً ڈھائی سال کے اپنے اتارچڑھا¶ سے بھرے سفر کے بعد تیانزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خطاب جیتا تھا لیکن روسی کھلاڑی منگل کی رات اپنے اس فارم کو یہاں برقرار نہیں رکھ سکیں اور سلوواکیہ کی میگدالینا رباریکووا کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ آٹھویں سیڈ ریباریکووا نے عالمی رینکنگ میں ۷۵ ویں نمبر کی شاراپووا کو ایک گھنٹے ۳۵ منٹ تک چلے مقابلے میں سات۔چھ، چھ۔چار سے ہرایا۔ دوسرے راونڈ میں رباریکووا کا مقابلہ فرانس کی الائزکورنیت سے ہوگا جنہوں نے اپنے پہلے دور کے مقابلے میں روس کی ایکاتیرنا مکارووا کو ایک گھنٹے ۲۲ منٹ میں چھ۔تین، چھ۔تین سے ہرایا۔ پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن شاراپووا نے اس شکست کے بعد کہا کہ یہ سخت مقابلہ رہا۔ دس سال کے وقفے کے بعد میں یہاں سے پھر سے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ میں پوری طرح سے فٹ تھی۔ رباریکووا نے شاندار ٹینس کھیلی اور وہ اس جیت کی حقدار تھیں۔