شمالی کوریا سے براہ راست مذاکرات ممکن ہیں: نائب وزیر خارجہ

واشنگٹن17اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ) امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ براہ راست مذاکرات خارج از امکان نہیں ہیں۔ جان ایل سیلیو ن کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا پر جوہری جنگ کسی وقت بھی شروع ہو سکتی ہے۔ ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن اور اتحادی ممالک اس تنازعے کے خاتمے کی خاطر تمام امکانات کو پیش نظر رکھے ہوئے ہیں۔