شمالی کوریا کے معاملے پر کلنٹن کی ٹرمپ پر تنقید

واشنگٹن18اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شمالی کوریا کے بارے میں دیے جانے بیانات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈیموکریٹ سیاستدا ن کلنٹن نے سیول میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ری پبلکن صدر کی طرف سے ٹوئٹر پیغامات سے پیونگ یانگ کو عالمی توجہ مل رہی ہے جبکہ واشنگٹن کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کلنٹن نے مزید کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی طرف سے تناو¿ بڑھانے پر پریشان ہیں اور اس معاملے کو ’خطرناک‘ طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ سابق امریکی خاتون اول نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے بارے میں اپنی لفظی جنگ کو ختم کر دینا چاہیے۔