عازمین حج کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ مل بیٹھنے پر اظہار مسرت

حیدرآباد۔14اکٹوبر(نیوز کلب) کانگر یس رکن اسمبلی پدماوتی ریڈی نے کہا کہ ان کے شوہرصدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی کو ریاست تلنگانہ کے عازمین حج کے ساتھ مل بیٹھنے اور ان کے قافلہ کو الوداع کہنے کی سعادت حاصل ہوئی تھی اور اب انہیں عازمین حج کی خد مت کرنے والوںکے ساتھ مل بیٹھنے کا اعزاز حا صل ہوا ہے جو ان کےلئے باعث مسرت ہے۔ پدما وتی ریڈی نے جو آج قومی سالمیت کمیٹی کے زیر اہتما م عازمین حج کی خدمت کرنے والے حج کمیٹی ‘ محکمہ آبرسانی‘ محکمہ برقی‘ پولیس‘ کسٹمس اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں و ملازمین کو تہنیت پیش کرنے کےلئے پرکاشم ہال گاندھی بھون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں کہا کہ وہ اسلام کا احترام کرتی ہیں اور مسلمانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہم سب پہلے ہندوستانی ہیں اور اس کے بعد ہندو‘ مسلم ‘ سکھ ‘ عیسائی ہیں۔ہمیں قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہئے ‘ اپنے مذہب پر چلتے ہوئے دوسر ے مذاہب کے ماننے والوں کی عزت کرنی چاہئے ۔کمشنرجی ایس ٹی ‘ ایس فہیم احمد (آئی ایف ایس)نے جو بحیثیت اعزازی مہمان شر یک تھے لڑکے اور لڑکیوں کو ترغیب دی کہ وہ اچھی تعلیم حاصل کریں اور اپنے مستقبل کو درخشا ں بناتے ہو ئے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کا اعز از حاصل کر یں تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور خاندا ن کی کفالت کرسکیں ۔صدر قومی سالمیت کمیٹی و جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایس کے افضل الد ین نے اپنے صدارتی خطا ب میں سنگھ پریوار کی جا نب سے مسلمانوں کو نشانہ بنائے جا نے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ مسلمان حب الوطن ہیں اور وطن کےلئے اپنی جان نچھاور کرنے کےلئے تیار رہتے ہیں ۔انہوں نے اس خصوص میں حوالدار عبدالحمید کا تذکرہ کیا جنہوں نے ہند ۔پاک جنگ میں اپنے وطن کےلئے لڑتے ہو ئے جا م شہاد ت نوش کیا تھا ۔افضل الدین نے حج کیمپ کے موقع پر حسن انتظام پر اسپیشل آفیسر حج کمیٹی و ڈائرکٹر اردو اکیڈ یمی پروفیسر ایس اے شکور کو خر اج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کا آغاز کمسن قاری محمد مصطفی سیف الد ین قادری شرفی کی قرا¿ت کلام پاک سے ہوا۔شاہ نواز‘خیر النساءاور عظمی خا ن نے نعت شریف پیش کی۔ الحاج اعجاز الزماں صد ر مکہ مدینہ عازمین حج وعمرہ ویلفیر اسوسی ایشن نے عازمین حج کی خد مت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ سال 2018 میں حج کو جانے والوں کےلئے مرکزی حکو مت کی جانب سے قیام کے ساتھ طعام کا بھی انتظام کیا جائے گا جس کےلئے ان کی اسوسی ایشن کی جانب سے نمائندگی بھی کی گئی ہے۔مفتی محبو ب شریف ‘میر محتشم علی خان با ڈ ی بلڈر‘ سابق ر یجنل پاسپورٹ آفیسر ونود کمار‘ جنر ل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پریم لعل‘ کانگریس قائد محمد امجد‘ سابق کارپو ر یٹر بھولکپور ایس واجد حسین ‘ صدر بنت حرم صبیحہ صدیقی اور عقیلہ ہاشمی نائب صدر تنظیم بنت حرم نے بھی مخا طب کیا۔ اس موقع پر میک اے وی اےشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر سید سلطان اور منیجر محمد احمد ‘ سپر نٹنڈ نٹ دفتر کمشنر جی ایس ٹی میر انور محی الدین ‘ خواجہ غیاث الدین ‘ جہانگیر احساس‘ اعجاز خان‘ نجمہ بیگم لکچرر نامپلی گرلز کالج‘ شہباز سعودی ایر لائز ‘ باکسر تارا ‘ ڈاکٹر اعجاز الزماں‘ ڈاکٹر مختار احمد فردین صد ر اردو ماس سوسائٹی فار پیس‘ شاہانہ خان‘ رفیعہ سکریٹری ڈائمنڈسکریٹری اسکول‘ عشرت النسائ‘ کوثر جہاں‘ عشرت جہاں‘ مہہ جبین‘ رخسانہ ‘ لیڈی کانسٹبل حسینہ‘ شاہدہ بیگم‘ صباءخان سعودی ایر لائز‘ واحد حسین‘ حافظ وقاری محمد علی قادری اور صلاح الدین کو اعزازات سے سرفراز کیا گیا۔تنظیم بنت حرم اور بزم خواتین کی والینٹر س کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔الحاج اعجازالزماں اور کاظم حسین تقریب کے کنوینرس تھے۔ممتاز مزاحیہ فنکار قادر شریف نے مزاحیہ خاکے پیش کئے۔