عاشق کے سامنے کود گئی ٹرین کے سامنے ، بھاگ کھڑا ہوا عاشق

Taasir Urdu News | Uploaded on 21-OCTOBER-2017

اورنگ آباد ،21 اکتوبر ( نمائندہ ) پیار میں دھوکہ کھائی لڑکی نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی ۔ جس کی وجہ کر وہ ٹرین سے کٹ کر سنگین طور پر زخمی ہوگئی۔ اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ واقعہ گیا مغل سرائے سیکشن کے انوگرہ نارائن روڈ ریلوے اسٹیشن کے ڈاو¿ن لائن کا ہے۔ زخمی لڑکی شیبو کماری شہر کے کلامی محلہ کی رہنے والی ہے۔ وہ سچیدانند سنہا کا لج کے انٹر کی طالبہ ہے ۔واقعہ کے بعد اسٹیشن پر موجود لوگوں نے فوراََ اس کی اطلاع ریلوے کو دی ۔ اس کے بعد اسے علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایاگیا ۔ جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے مگدھ میڈیکل کالج گیا ریفر کردیا گیا۔ کودنے سے پہلے عاشق کے ساتھ ہوئی تھی بحث ۔ ملی جانکاری کے مطابق انوگرہ نارائن اسٹیشن کے ڈاو¿ن تین نمبر پلیٹ فارم پر زخمی طالبہ ایک نوجوان یعنی اپنے عاشق کے سامنے بحث کررہی تھی۔ بحث کرتے کرتے ٹرین آئی ، ٹرین کھڑی تھی۔ جب مذکورہ طالبہ پر امن نہیں ہوئی تو اس کا عاشق تھوڑا آگے بڑھ گیا ۔ پھر کیا تھا، جیسے ہی ٹرین کھلنے والی تھی کہ دو ڈبوں کے درمیان کو دکر کھڑی ہوگئی۔ یہ دیکھتے ہی اس کا عاشق فرار ہوگیا۔ ٹرین سے کٹ کر طالبہ بری طرح سے زخمی ہوگئی۔ ریلوے ٹریک سے تڑپتی حالت میں اسے اٹھاکر صدر اسپتال لایاگیا ۔