لوک سبھا انتخا ب کی تیاریوں میںجٹی بہار بی جے پی، بوتھ لیول تک پہنچنے کا منصوبہ

پٹنہ،07 اکتوبر (تاثیر بیورو) آئندہ لوک سبھا انتخاب کی تیاریوںمیں بی جے پی ابھی سے مصروف ہوگئی ہے۔اسی کولے کر بہار کے دارلحکومت پٹنہ میںجمعہ کوبی جے پی کی ورکنگ کمیٹی کی دو روزہ میٹنگ شروع ہوئی ۔بی جے پی کی اس دو روزہ میٹنگ میں پارٹی کو زمینی سطح سے مضبوط بنانے کو لے کر منصوبہ ہوا۔ اس میٹنگ میں کارکنوں کو براہ راست جوڑنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ وزیراعظم کی ساڑھے تین سال کی کارکردگی کوگاو¿ں گاو¿ں تک پھیلانے ، اور کارکنوں کی بڑھی ہوئی ذمہ داری پر غور کیا گیا۔میٹنگ میں کچھ سیاسی تجویز بھی پیش کی گئی ، جیسے بوتھ لیول تک کمیٹی بنانا، بہار کے سبھی 243 اسمبلی میںنمائندہ بھیجنا جو ایک سال تک کام کرے گی۔ 16اکتوبر کو کیرل کے واقعات پر مخالف مارچ ،31 اکتوبر کو بہار کے سبھی اضلاع میں سردار پٹیل کی یوم پیدائش پر رن فار یونٹی پروگرام،14 اکتوبر کووزیراعظم کے بہار دورے میں مقاما جاکر برج کا افتتاح جیسے پروگرام طے کئے گئے ہیں۔ابھی سے بوتھ سطح تک کارکنوں کی فوج کھڑی کرنے کے پیچھے پارٹی کی سوچ ہے کہ فی الحال بہار میں ان کے جتنے بھی حمایتی ہیں ان سب کے پاس بنیادی ووٹ اور حمایت ہے لیکن تنظیم کے نام پران کے پاس کوشش کے علاوہ کچھ نہیں۔ پارٹی ابھی بھی مانتی ہے اس معاملہ میں آر جے ڈی کے پاس دیہاتی علاقوں تک میںپارٹی کی تنظیم ہے اس لیے پارٹی ابھی سے لوک سبھااور اسمبلی انتخابات کی تیاریوںمصروف ہوگئی۔بی جے پی ورکنگ کمیٹی کے افتتاح کرنے والے کے طور پر پہنچے وزیر مملکت برائے پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے اپنے خطاب میں وزارت کی طرف سے بہار میں چل رہے کام کے بارے میں جانکاری دی اور نئے پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا۔وزارت بہار میں ایک لاکھ 25ہزار کڑو کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے جس میں 23لاکھ کروڑ سے برونی ہلدیا پائپ لائن کا کام کیا جارہا ہے۔ دیوالی کے پہلے تک پٹنہ کے 50ہزار گھروںں میں گیس پائپ لائن پہنچنے کا ہدف ہے۔ پٹنہ میں برانچ ٹرمنل کے لیے 2700کروڑ، برونی رفائنری کا پاور 6سے بڑھا کر 9ملین ٹن کر دیا گیا ہے۔ بہار کے سپول میں 1000کروڑ کے خرچ سے پلانٹ لگانے کا منصوبہ ہے ۔