لڑکیوں پر پابندی ، لڑکوں کو آزادی دینے کی سوچ کو بدلنے کی ضرورت :سچن

نئی دہلی ، ۱۱ اکتوبر (یواین آئی) بھارت رتن اور عظیم ترین کرکٹ کھلاڑی سچن تیندولکر کا خیال ہے کہ اگر سماج میں تبدیلی لانی ہے تو لڑکیوں پر پابندی لگانے اور لڑکوں کو آزادی دینے کی سوچ کو بدلنا ہوگا۔ سچن نے آج بین الاقوامی بالیکا دیوس کے موقع پر یونیسیف اور بہبود و خواتین و اطفال کی وزارت کے ذریعہ منعقد ایک مباحثہ میں زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کے ساتھ امیتازی سلوک نہ کرنے اور انہیں یکساں مواقع دینے کی شروعات ہمیں اپنے کنبے سے ہی کرنی ہوگی۔ عام طور پر ہندوستانی سماج میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ بیٹا غلطیاں کرتا ہے تو کوئی بات نہیں لیکن لڑکیوں پر تمام طرح کی پابندی لگائی جاتی ہے ۔ اس ذہنیت کو ہر حال میں بدلنا ہوگا۔ اس پروگرام میں بہبود و خواتین و اطفال کی وزیر مینکا سنجے گاندھی ، ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج، باسکٹ بال کھلاڑی رسپریت سندھو، اسپیشل ایتھلیٹ راگنی راو شرما، مدھیہ پردیش کی کراٹے چیمپین مانا مانڈیلکر اور بیٹی بچا¶ بیٹی پڑھا¶ کی ایمبیسیڈر اور پیرا ایتھلیٹ رجنی جھا موجود تھیں۔ سچن نے لڑکیوں کو اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی تحریک دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلا تھا۔ خواب کسی کے ساتھ فرق نہیں کرتے بلکہ فرق ہم خود کرتے ہیں۔ لڑکیوں کو بھی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا چاہئے اور اس میں ان کے والدین کو اہم کردار ادا کرنا چاہئے ۔ لڑکیوں کو ان کا حق دینا چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ سچن نے مزیدا کہا کہ لڑکیوں کو برابر کا منچ فراہم کرنا چاہیے ۔ ہمیں گھر پر ماں اور بہنوں کا پیار ملتا ہے اور لڑکوں کو اسی سوچ کے ساتھ سماج میں باہر جانا چاہیے تاکہ لڑکیاں خود کو محفوظ محسوس کرسکیں اور اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں آگے بڑھ سکیں۔ ہندوستان کو خاتون عالمی کپ میں فائنل تک پنچانے والی کپتان متالی نے کہا کہ میں ایسی دنیا دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکوں اور لڑکیوں کے مابین کسی طرح کا فرق نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب میں نے ایک روزہ کرکٹ میچ میں ۰۰۰۶ رن بنائے تھے تو سچن نے مجھے مبارکباد دی تھی اور ایک بلا پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ کھیلنا مت چھوڑنا ۔ بیٹی بچا¶ اور بیٹی پڑھا¶ کی ایمبیسڈر اور پیرا ایتھلیٹ رجنی جھا نے کہا کہ میرے والدین نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے ۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں تو صرف ان کی وجہ سے ہوں ۔ میرا یہ بھی خیال ہے کہ ہمیں لڑکیوں کو روکنے کے بجائے لڑکوں کو سمجھانا چاہیے کہ وہ دوسری لڑکیوں کو یکساں نظر سے دیکھیں اور اپنی آزادی کا غلط فائدہ نہ اٹھائیں۔ ہمیں اپنی ذہنیت کو اپنے گھر میں ہی بدلنا ہوگا تب جاکر سماج میں تبدیلی آئے گی۔ مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں مختلف حالات کے باوجود کراٹے چیمپئن بنیں اور اپنے گا¶ں کی پہلی گرویجیوٹ لڑکی مانا منڈیلکر نے کہا کہ میں اپنے کنبے میں پانچویں بیٹی ہوں۔ بیٹے کی چاہ میں ہمارے یہاں پانچ لڑکیاں ہوگئیں اور میں چاہتی ہوں کہ اس طرح کی سوچ ہر حال میں بند کی جائے ۔ باسکٹ بال چیمپئن رسپریت نے کہا کہ لڑکیوں کو بھی بڑے خواب دیکھنے چاہیے اوراپنے خوابوں کو پوراکرنا چاہیے ۔ میں اپنے والدین کی وجہ سے اس مقام پر پہنچی ہوں ۔ اسپیشل اولمپک ایتھلیٹ راگنی نے کہا کہ اسپورٹس اور تعلیم میں لڑکیوں کو بھی لڑکوں کے برابر مواقع ملنے چاہئیں۔ انہیں ابھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا یکساں موقع ملنا چاہیے تاکہ وہ خود کو ثابت کرسکیں۔ سچن نے کہا کہ بیٹیوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ہر مواقع فراہم کرانے چاہئیں۔ ریو اولمپک میں ہماری خاتون کھلاڑیوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ خاتون کرکٹ نے عالمی کپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ آج ہمارے لئے بے حد ضروری ہے کہ ہمارا سماج لڑکیوں کے تئیں اپنی سوچ میں تبدیلی لائے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کریں۔