ماں نے تین بچوں کے ساتھ کھایازہر ، اب لڑ رہی ہے موت سے جنگ

Taasir Urdu News | Uploaded on 02-OCTOBER-2017

چھپرہ،3 اکتوبر ( نمائندہ ) بہار کے چھپرہ میں بے حد دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک ہی خاندان کے کئی لوگوں نے زہر کھا لیا ۔اطلاع کے مطابق ایک خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت زہر کھالیا۔ معاملہ خود کشی کا ہی لگ رہا ہے۔ لیکن لوگ اسے حادثہ بتارہے ہیں۔ زہر کھانے کے بعد خاندان میںکہرام مچ گیا۔ آناََ فاناََ میں سبھی کو علاج کے لئے مقامی صدر اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی۔ واقعہ ضلع کے کاشی بازار کا ہے ۔ اس خودکشی کی کوشش کو لوگ ایک حادثہ ہی بتارہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون کے ذریعہ بنائے گئے چائے میں جراثیم کش گر گیا تھا۔ جراثیم کش گرنے کے بعد چائے بالکل زہر بن گئی تھی۔ جسے یہ لوگ غلطی سے پی گئے اور سب کی طبیعت بگڑنے لگی۔ خاتون کا نام ببیتا دیو ی ہے۔ جو ونے چوہان کی بیوی ہے۔ اس واقعہ کے فوراََ بعد موقع پر بھگوان بازار پولس بھی پہنچ گئی۔ پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں یہ خاندانی اختلاف سے تنگ آکر خود کشی کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔ حالانکہ خاندان والوں نے کسی بھی طرح کے خاندانی اختلافات کی بات سے انکار کیا ہے۔ لیکن معاملے کی تہہ تک جانے کے بعد ہی یہ واضح ہوپائے گا کہ یہ محض ایک حادثہ کی وجہ سے ہوا یا خود کشی کی کوشش ہے۔