مسلم راشٹریہ منچ صدر دفتر میں بھیا دوج ملن کا انعقاد

نئی دہلی27اکتوبر(ریلیز)دہلی کے موتیا خان علاقے میں آج مسلم راشٹریہ منچ کے کار کنا ن وخواتین کمیٹی نے ایک دوسرے کا تہوار بھیا دوج ملن کا انعقاد کیا اور مبارکباد پیش کیا گیا۔ پروگرام میں موجود بہنوں اور بھائیوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیا۔ اس موقعہ پر مسلم راشٹریہ منچ کے روح رواں جناب اندریش کمار ، قومی تنظیمی کنوینر جناب گریش جویال قومی کنوینر محمد افضال سمیت سیکڑوں کی تعداد میں موجود کارکنان نے بھیا دوج ملن کا کامیاب انعقاد کیا ۔ ان باتوں کی معلومات جناب گریش جویال نے اپنے جاری ایک بیان میں دیا ہے۔ گریش جویال نے کہا کہ بلا تفریق مذہب وملت ہم ایک دوسرے کے خوشی اور غم میں شریک ہوں ہمارے ملک کی خوبصورتی اور گنگا جمنی تہذیب کا یہی پیغا م ہے۔ جناب اندریش کمار نے تمام بہنوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دیں اور تمام بہنو ں نے جناب اندریش کمار کو سلام عرض کیااور ان کی لمبی عمر اور صحتیابی کیلئے دعائیں کیں۔ جناب اندریش کمار اور تمام موجود برادرا ن و بہنوں نے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ جناب گریش جویال نے بتایا کہ مسلم راشٹر یہ منچ کے تمام ریاستی اور شہری دفاتر میں بھیا دوج ملن کا انعقاد کیا گیا۔