ملک میں یکساں اسکولی نظام کی ضرورت :جیتن رام مانجھی

Taasir Urdu News | Uploaded on 05-OCTOBER-2017

گیا 5 اکتوبر (نمائندہ ) دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بہار چیپٹر کا پہلا سمینار جمعرات کو بودھ گیا کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقد کیاگیا۔ اس سمینار کا افتتاح بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے شمع روشن کر کیا۔ پروگرام میں گوپال گنج کے ایم پی جنک رام ،ایم پی گوپال نارائن سنگھ ، ایم پی چھیدی پاسوان سمیت دلت طبقہ سے جڑے بڑی تعداد میں صنعت کار شامل ہوئے ۔ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ آج یکساں اسکولی سسٹم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یکساں اسکولی سسٹم بچوں کو ملتا ہے تو یکساں طور پر سب کو تعلیم ملے گی۔ چاہے افسرکا بیٹا ہو یا ملازم کا بیٹا ہو۔ سب کو اگر یکساں تعلیم ملے گی تو یکساں طور پر ان کو آگے بڑھنے کا موقع بھیملے گا ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو لوگوں کو ریزرویشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت مند لوگوں کو ریزرویشن نہیں مل پارہا ہے۔ حقیقت میں جنہیں ریزر ویشن ملنا چاہئے وہ ان کی پہنچ سے دور ہے۔ آج حکومت انتہائی پسماندہ میں کئی ذاتوں کو شامل کررہی ہے۔ اس سے جو صحیح میں ریزرویشن کے حقدار ہیں وہ لوگ ریزرویشن سے محروم رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ بھیم راو¿ امبیڈکر کی بات تو کرتے ہیں لیکن بھیم راو¿ کی باتوں پر نہیں چلتے ۔بابا صاحب نے اپنی زندگی کے آخری وقت میں بودھ دھرم اپنایاتھا۔ اس کا مقصد یہی تھا کہ ہندو مذہب میں کئی برائیاں ہیں ۔ ہندو کئی ذاتوں میں بنٹے ہوئے ہیں۔ بودھ دھرم ایک طرح کا ہے۔ ایک ذات ہے۔ اس لئے باباصاحب نے اسے اپنا یا تھا۔ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ بابا بھیم راو¿ امبیڈکر کے اصولوں کو اپنا نا چاہئے ۔ باباصاحب نے کہا تھا کہ ریزرویشن لو ، آگے بڑھو پھر ریزرویشن چھوڑ دو ،تاکہ تمہارے پیچھے کے لوگوں کو ریزرویشن کا فائدہ مل سکے ۔آج ایسے ہی انتظام کی ضرورت ہے۔