مندریکا سنگھ کے انتقال سے ہوئے نقصانات کی تلافی ممکن نہیں : رگھوناتھ جھا

شیوہر ، 29 اکتوبر ( نمائندہ ) سابق مرکزی وزیر پنڈت رگھوناتھ جھا نے جہان آباد کے ایم ایل اے مندریکا یادو کے اچانک انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی مندریکا اپنے علاقہ کے علاوہ بہار کے دیگر حصوں میں بھی مقبول تھے۔ وہ اپنے جدو جہد بھر ی زندگی کو عوام کی آواز کی شکل میں پہچان بنائی تھی۔ اب ویسی عوامی مقبولیت کی بھرپائی کسی صورت میں ممکن نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے ان کے وارثین و خیر اندیشوں کو اس مصیبت کی گھڑی میں صبر اور حوصلہ سے کام لینے کی بات کہی ہے۔ وہیں دوسری طرف بد ھ کو ضلع راجد دفتر میں ایم ایل اے مندریکا یادو کے انتقال کو لے کر تعزیتی نشست کا انعقاد ضلع صدر سمیت کمار عرف دیپو ورما کی صدارت میں ہوئی۔ اس دوران سبھی راجد کے عہدیداران و کارکنان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر ایشور سے آنجہانی کی روح کی تسکین کے لئے دعا کی ۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے نیز راجد کے سینئر لیڈر اجیت کمار جھا نے کہا کہ مندریکا یادو صرف جہان آباد کے ایم ایل اے ہی نہیں بلکہ سب کے لئے وہ ہر دلعزیز لیڈر تھے ۔ ساتھ ہی تنظیم کی مضبوطی میں انہیں ریڑھ مانا جاتا تھا۔ جن کی تلافی ممکن نہیں ہے۔ ضلع صدر مسٹر ورما ، پرنسپل ترجمان ششر کمار ، ریاستی نائب صدر راجند ر پرساد یادو، سابق ایم ایل اے سنجے گپتا ،ضلع نائب صدر رمیش کمار پانڈے ، کوشل کشور تیواری ، شیو رام پہاڑ پوری ، ٹیمن پٹیل ، اشرف علی ، ونود یادو ، یوا صدر راجیش یادو ،محمد جاوید ، شمیم راج ، سچن پرساد یادو ، وریندر کمار ویرانہ ، سریندر یادو ،رندھیر یادو ،ناگیندر کشواہا ، انیل یادواور جتیندر یادو نے ایم ایل اے مندریکا سنگھ یادو کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال کی خبر سے پورا ضلع و راجد پریوار غم میں ڈوبا ہے۔ آنجہانی یادو ایک ہر دلعزیز لیڈر تھے اور سبھی پارٹیوں کے لوگ ان کی عزت کرتے تھے۔ ان کے انتقال سے غریبوں کو اور پسماندوں کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے ۔