مودی میں ہے حکومت چلانے کی ہمت:نتیش

پٹنہ 15اکتوبر(تاثیر بیورو):وزیراعلی نتیش کمار نے وزیراعظم نریندرمودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم مودی میں حکومت چلانے کی ہمت ہے۔ وہ فرنٹ سے لیڈ کرناجانتے ہیںاور جو فرنٹ سے لیڈکرتا ہے وہی کامیاب لیڈرہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ اتوار کو پی ایم مودی حکومت کے تین سال پورے ہونے پر لکھی گئی کتاب ’سوا ارب بھارتیوں کا سپنا‘ کا اجراءکرنے کے بعد اظہارخیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک میں حکومت چلانے کے لئے پی ایم مودی جیسی ہمت ہونی چاہئے۔ میں نے کئی وزیراعظم دیکھے ہیں جو فرنٹ سے لیڈ نہیں کرپائے۔ انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی جیسا جرا¿ت مندانہ قدم بھی مودی ہی اٹھاسکتے تھے۔ میں نے شروع سے ہی نوٹ بندی کی حمایت کی۔ اس کے ساتھ ہی ہم نے بے نامی جائدادکے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ٹائم پاس کرنے یانوکری کے لئے عوام ہمیں منتخب نہیں کرتے بلکہ حکومت چلانے کے لئے کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے آرجے ڈی سپریمو لالوپرساد پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لئے ہم توبولیں گے ہی۔ ہمیں یہ چاہئے، ہمیں وہ چاہئے۔ میرامقصد ہرحال میں ترقی حاصل کرنا ہے اوراس سے ہم دست بردار نہیں ہوں گے۔