نائیجریا کو شکست دے کر گھانا کوارٹرفائنل میں

ممبئی، 18 اکتوبر (یواین آئی) دو مرتبہ کی چیمپئن گھانانے دونوں ہاف کے آخری لمحوں میں ایک ایک گول کرتے ہوئے پہل مرتبہ عالمی کپ کھیلنے والی نائجر کی ٹیم کو آج دو۔صفر سے ہراکر فیفا انڈر۷۱ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس دلچسپ راونڈ ۶۱ مقابلے میں ایرک ایاح نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں پنالٹی پر گول داغا جبکہ رچرڈ ڈانسو نے ۰۹ ویں منٹ میں ٹیم کا دوسرا گول کیا۔ ایرک کا ٹورنامنٹ کا یہ تیسرا اور ڈانسو کا دوسرا گول تھا۔ گھانا کا کوارٹرفائنل میں ایک دیگر افریقی ملک مالی سے سنیچر کو گوہاٹی میں مقابلہ ہوگا۔ پہلے ہاف کے ۵۴ منٹ تک کوئی گول نہیں ہونے کے بعد انجری ٹائم میں گھانا کو اس وقت ایک موقع مل گیا جب ایرک کو باکس میں فاروق ادریس نے گرا دیا۔ ریفری نے فوراً ہی پنالٹی کا اشارہ دیا۔ ایرک خود پنالٹی لینے آئے اور انہوں نے آسانی سے گول کیپر کو چکمہ دیا۔ نائجر کے گول کیپر خالد ولی نے غلط طرف چھلانگ لگائی جبکہ گینددوسری طرف گئی۔ حالانکہ خالد نے ۰۸ ویں منٹ میں گھانا کی ایک اور پنالٹی پر شاندار دفاع کیا۔ میچ کے ۰۹ ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی رچرڈ ڈانسو نے بہترین شاٹ لگاکر گھانا کا دوسرا گول داغ دیا۔ پورے میچ میں گھانا کی ٹیم گھانا کی ٹیم نائجر پر حاوی رہی اور اس نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ گھانا کو اب سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے مالی کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا جس نے راونڈ ۶۱ میں عراق کو پانچ۔ایک سے ہرایا تھا۔