نڈال شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں

شنگھائی، 13 اکتوبر (یو این آئی) عالمی نمبر ایک مرد کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے بلغاریہ کے گرگور دمتروو کو 6۔4، 7۔6 ،6۔3 سے سخت جدوجہد میں شکست دے کر جمعہ کو شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 16 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نڈال نے گذشتہ ہفتے چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں بھی دمتروو کو تین سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دی تھی اور اس بار بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تین سیٹ تک مقابلہ چلا۔نڈال نے 32 وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں دو اہم بریک پوائنٹس حاصل کیے ۔ اس جیت کے ساتھ نڈال نے دمتروف کے خلاف 15 میچ جیتنے کا بھی ریکارڈ بنا دیا ہے ۔ بلغارین کھلاڑی نے میچ میں 13 ایس لگائے اور دوسرے سیٹ میں 0۔3 سے پچھڑنے کے باوجود 7۔6 سے سیٹ جیت کر میچ کو ٹائی بریک میں پہنچا دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں 2۔3 سے پچھڑنے کے بعد دمتروو کا فورہینڈ نیٹ میں پھنس گیا جس سے نڈال کو برتری کا موقع مل گیا۔ 30 سالہ نڈال اب فائنل میں جگہ بنانے کیلئے کروشیا کے مارن سلچ سے کھیلیں گے جنہوں نے ایک اور کوارٹر فائنل میں البرٹ راموس ونولاس کو 6۔3، 6۔4 سے شکست دی۔