وزےر ماحولیات عمران حسین نے تہوار کا خیال رکھتے ہوئے ایئر کوالٹی کا جائزہ لیا

نئی دہلی 12اکتوبر(ابصار احمد صدےقی ) تہوار کے دنوں میںبڑھتے آلودگی کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں میں زراعت کے جلا نے کی وجہ سے موسم کی نازک حالات اور دہلی میں سرد خزاں کی آمد کے پیش نظر دہلی حکومت کے وزیر ماحولیات مسٹر عمران حسین نے ایک اجلاس بلاےا جس مےں دہلی کے ایئر کوالٹی کا جا ئز ہ لینے والے ڈیپارٹمنٹ کے سینئر حکام اور دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کے لوگ موجود تھے اس مو قع پر .وزیر موصوف نے دہلی میں اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ایئر کوالٹی کے بگڑنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ دہلی گزشتہ کچھ د نوں سے ہوا آلو د گی کے خراب حالات سے گزر رہی ہے دیوالی کا تہوار ایک ہفتے دور ہے اور اس دوران پڑوسی ریاستوں میں زراعت کو جلانے کا کام مسلسل چل رہا ہے. ایسی صورت حال سے دہلی کی ہوا کے معیار کو برا اثر انداز کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تہوار کے دوران پٹاکھے کے بجانے سے مختلف قسم کی آلودگی دہلی کے فضائی پر پھےلے گی جس سے مزےد ہوا مےں بےماری پھےلنے کا خدشہ ہے ۔مسٹر حسین نے ہداےت دیا کہ دہلی میں مختلف چیزوں کو کھلے میں جلائے جانے پر پابند ی لگا دی جانی چاہئے تاکہ فضائی آلودگی کو دیگر مقامی جگہ مےں فروغ نہ مل سکے. وزیر نے یہ بھی ہداےت دیا کہ تعمیراتی سائٹس میں دھول کے اڑنے پر بھی کنٹرول کےا جای¿ے اور اسکے اصول طے کی¿ے جای¿ں . انہوں نے ان ہدایات کے خلاف ورزی کے خلاف مناسب قانونی کاررو ائی کا بھی حکم دیا.مسٹر حسین نے سپریم کورٹ کے 9 اکتوبر 2017 کے ان احکاما ت پر جن میں پٹاکھی کی فروخت پر پابندی عا ئد کیا گیا ہے ان احکامات پر سختی سے عمل کرنے کے لئے بھی ہدایت کی. انہوں نے ماحولےاتی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ جاتی معائنہ دستوں کو دہلی کے مختلف مارکیٹوں میں بھیجے جو اس بات کو یقین کریں گے کہ پٹاکھی کے دکاندارو ں کی معلومات دہلی پولیس کو پیشگی کارروائی کے لئے جلد سے جلد دے دیں۔ محکمہ کے حکام نے وزیر موصوف کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم متعلقہ محکموں جیسے کہ دہلی پولیس اور ڈوجنل کمشنر وغیرہ کو ارسال کر دیے گئے ہیں تاکہ ان احکامات کا ادراک فورا کےا جا سکے۔اس کے علاوہ دہلی حکومت کا محکمہ ماحولیات عوام میں پٹاکھی کے خلاف بیداری مہم منعقد کر رہا ہے. اس تناظر میں دہلی حکومت کے نائب وزیر اعلی نے حال ہی میں دہلی کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے پ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلیمی ادارے کے ایکو کلب کے ذریعے پٹا کھی کے استعمال کو روکنے کے لئے مختلف پرو گراموں کا انعقاد کریں جیسے کہ کونا ڈرامہ] پد یاتراما ہرین کے لیکچر اور ورکشاپ وغیرہ تاکہ بچوں کو آتش بازی نہ کرنے پر آمادہ کرے ۔