ونڈے میں بھارت کو پچھاڑکرجنوبی افریقہ بنا نمبر -1

دبئی، 20 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ نے آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں 2011 کی عالمی چمپئن ہندستان کو معزول کر نمبر ون کی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ جنوبی افریقہ نے اے بی ڈی ولیرس کے طوفانی 176 رن کی بدولت دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو بدھ کو 104 رنز سے شکست دی تھی جس کا فائدہ اسے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ہوا ہے ۔اب جنوبی افریقہ 120 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک پر پہنچ گیا ہے ۔ ہندستان نے 4۔1 سے آسٹریلیا کو شکست دے کر سرفہرست مقام حاصل کیا تھا ۔ہندستان اور جنوبی افریقہ کے یکساں ریٹنگ پوائنٹس ہیں لیکن عدد اعشاریہ حساب کی بنیاد پر جنوبی افریقہ ہندستان سے آگے نکل گیا ہے ۔ عالمی چمپئن آسٹریلیا تیسرے نمبرپر 114 کے ساتھ ہے جبکہ انگلینڈ 114 پوائنٹس کے ساتھ چار نمبر پر ہے ۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ (111) پانچویں، پاکستان (98) چھٹے ، بنگلہ دیش (92) ساتویں، سری لنکا (84) آٹھویں، ویسٹ انڈیز (77) نویں اور افغانستان (54) دسویں نمبر پر ہے ۔ادھر بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 176 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے دھماکہ خیز بلے باز اے بی ڈی ولیرس ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کو معزول کر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری تازہ ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ 33 سالہ ڈی ولیئرز ابھی تک اپنے کیریر میں 14 مرتبہ سرفہرست مقام حاصل کرچکے ہیں ۔ گزشتہ چار ماہ سے ٹیم سے باہر رہنے والے ڈی ولیرس نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں صرف 104 گیندوں میں 176 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔انہوں نے اننگز میں 15 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے بہترین اننگز کھیلی ۔ ڈی ویلیئرز ون ڈے میں 879 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ اب بیٹنگ کی فہرست میں ایک نمبر بن گئے ہیں ۔مئی 2010 میں پہلی بار ڈی ویلیرز نمبر ایک تھے ، اب تک وہ 2124 دن تک سرفہرست رہ چکے ہیں۔ان سے آگے ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز ہیں، جنہوں نے 2306 دن کے لئے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کیا تھا۔ ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی (877) دوسری جگہ پر کھسک گئے ہیں ۔ ڈی ولیئرز اور وراٹ کے درمیان، صرف دو پوائنٹ کا فاصلہ ہے ۔جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش سے ابھی تیسرا ون ڈے کھیلنا ہے جبکہ ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز 22 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے ۔اس وقت کے دوران، ڈی ویلیرز اور وراٹ کے درمیان مقابلہ جاری رہے گا۔ آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر (865) تیسرے ، پاکستان کے بابر اعظم (833) چوتھے اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک (802) پانچویں نمبر پرہیں۔ گیند بازوں کی فہرست میں اس سال سب سے زیادہ وکٹ لینے والے پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی پہلی بار سب سے اوپر پہنچے ہیں۔علی کے اب 743 ریٹنگ پوائنٹس ہے اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر (726) کو معزول کر نمبر ون بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔علی چمپئنز ٹرافی میں مین آف دی سیریز بھی تھے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں حسن علی 6 درجہ ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پرآگئے ، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دو درجہ ترقی کے بعد سرفہرست ہیں جبکہ کپتان وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے ۔پاکستان کے بابراعظم کی رینکنگ میں بھی دو درجہ ترقی ہوئی اور وہ چوتھے نمبر پر آگئے ، ٹاپ ٹوئنٹی بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی دوسرا کھلاڑی شامل نہیں۔ دوسری جانب محمد حفیظ بھی آل را¶نڈرز میں پہلے نمبر پر آگئے ۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا پہلا نمبر ہے ، ہندستان دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے ۔