ٹماٹر کی چٹنی امراض قلب سے بچائے

طبی ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ایک یا 2ٹماٹروں کی تازہ چٹنی امراض قلب کا خطرہ کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ اٹلی کی ویزونایونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 80گرام ٹماٹر کی چٹنی یا ٹماٹو ساس کا استعمال خون کی رگوں پر زیادہ چربی والی غذا کے خراب اثرات کوروک کر بہتر کرتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر کو سرخ رنگ دینے والے عنصر’ آئیسوپین متعددطبی فوائد کا سبب بنتا ہے اور امراض قلب کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق کے دوران 20افراد میں سے نصف کو یہ چٹنی زیادہ چربی والی غذاؤں کے ساتھ استعمال کرائی گئی جبکہ دیگر کو صرف عام کھانا ہی دیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ امراض قلب کی روک میں ٹماٹر مددگار ہوتے ہیں۔