لاہور، 18 اکتوبر (یو این آئی) آل را¶نڈ محمد حفیظ کی سری لنکا کے خلاف 26اکتوبر سے شروع ہونے والے تین میچوں کی 20-20 سیریز کے لئے پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ 37سالہ تجربہ کار حفیظ ورلڈالیون کے خلاف گھریلو سیریز کے بعد سے باہر تھے ۔ لیکن اب وہ سری لنکا کے ساتھ ہونے والی تین میچوں کی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہیں۔ حفیظ نے پاکستان کے لئے اب تک 78 20-20 بین الاقوامی میچ کھیلیں ہیں جس میں انہوں نے 1619 رن بنانے کے علاوہ 46وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔حفیظ کے علاوہ عمر امین، فہیم اشرف اور عامریامین ٹیم میں موجود ہیں۔ ورلڈ الیون کے خلاف ٹیم کا حصہ رہے تیز گیندباز سہیل خان کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہونے والے تیز گیندباز محمد عامر بھی ٹیم سے باہر ہیں۔ انہیں ابھی مکمل طور پر فٹ ہونے میں دوسے تین ہفتوں کا وقت لگے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی 20-20 سیریز کے پہلے دومیچ ابو ظبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 29اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا 2009 میں اپنی ٹیم کی بس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پہلی بارپاکستان کی سرزمین پر کوئی بین الاقوامی میچ کھیلے گا۔