پاناما پیپرز کے انکشافات کرنے والی صحافی بم دھماکے میں ہلاک

موسٹا 17اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ) پاناما پیپرز میں غیر ملکی اثاثے رکھنے والی شخصیات کا انکشاف کرنے والی صحافیوں کی بین الاقوامی ٹیم میں شامل ایک معروف خاتون صحافی ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔53 سالہ ڈافینی کاروآنا گالیسیا جنوبی یورپی ملک مالٹا کے دارا لحکومت موسٹا کے نواح میں واقعے اپنے گھر سے جیسے ہی اپنی گاڑی میں سوار ہو کر نکلیں تو گاڑی ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکت نے اس واقعے کی تصد یق کرتے ہوئے ہوئے اسے ایک ’وحشیانہ حملہ‘ اور آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا۔بتایا جاتا ہے کہ دھماکے سے گالیسیا کی گاڑی سڑک سے کئی میٹر دور کھیتوں میں جا گری اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گالیسیا ان کے لیے سیاسی اور ذاتی سطح پر سخت ترین ناقد تھیں لیکن ان کے بقول یہ حملہ ناقابل قبول تشدد ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ سیاسی امور کے ایک نامور امریکی ادارے ’پولیٹیکو‘ کے مطابق گا لیسیا کا شمار ان 28 یورپیئنز میں ہوتا تھا جو یورپ کو ’ہلا نے اور ترتیب دینے‘ والی شخصیات ہیں۔ گالیسیا نے وزیراعظم مسکت کی اہلیہ میشیل کے علاوہ مالٹا کے وزیر توانائی اور حکومت کے چیف آف اسٹا ف کی جائیدادوں کے بارے میں پاناما دستاو یزات میں انکشاف کیا تھا۔تاہم مسکت اور ان کی اہلیہ ایسی کمپنیوں کی ملکیت کے ان دعوو¿ں کو مسترد کرتے آئے ہیں۔مالٹا میں حزب مخالف کے راہنما اڈریان ڈیلیا نے اس صحافی کی ہلاکت کو ’سیاسی قتل‘ قرار دیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دو ہفتے قبل ہی گالیسیا نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ انھیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔