اسلام آباد 18اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر، لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغا ن صورتحال پر امریکہ اور افغانستان کی طرف سے مثبت سوچ اور اعتماد کا خواہاں ہے۔ ا±نھوں نے یہ بات برطانیہ کے نمائندہ? خصوصی برائے افغانستان و پاکستان، اوین جینکن سے ملاقات کے دوران کہی۔قومی سلامتی کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاقا ت میں دونوں فریق نے خطے میں امن کے حصو ل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر، تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ’پاکستان اور افغانستان کو مضبوط سیاسی، سفارتی، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت ہے‘۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ اس ضمن میں، ا±نھوں نے پاکستان آرمی چیف کے حالیہ دورہ افغانستان کا ذکر کیا۔بقول ان کے، پاکستان آرمی چیف کےدورہ آفغانستان سے ’آگے بڑ ھنے کے لیے نیا دروازہ کھلا ہے۔‘پریس رلیز کے مطابق، ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ”پاکستان افغا نستا ن میں امن و استحکام کے لیے مکمل تعاون دینے کا خواہاں ہے“؛ اور یہ کہ ”پاکستان اور افغا نستان کو مضبوط سیاسی، سفارتی، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت ہے“۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ”پاکستان ہمسایہ ممالک کے سا تھ پرا من بقائے باہمی کے ساتھ رہنے پر یقین رکھتا ہے‘۔اس موقع پر، برطانوی خصوصی نمائند ے، اوین جینکن نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کی بہتر ی کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ خطے کے استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔دونوں فریقین نے خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔