پورنیہ میں خوفناک حادثہ ، بس و ٹرک میںسیدھی ٹکر ، زخمی اسپتال میں داخل

Taasir Urdu News | Uploaded on 10-OCTOBER-2017

پورنیہ ،10 اکتوبر ( نمائندہ ) شہر میں آئے دن حادثے ہوتے ہی رہتے ہیں۔ ہر دوسرے دن سڑک حادثہ کا واقعہ رونما ہوتا نظر آہی جاتا ہے۔ ایسے میں حال ہی میں پورنیہ میں ایک واقعہ اجاگر ہوا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ پورنیہ اور بن منکھی کے درمیان کشہا پل کے نزدیک بس اور ٹرک میں سیدھی ٹکر ہونے سے کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی کے مرنے کی خبر نہیں ہے۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے صدر اسپتال پورنیہ بھیج دیا گیا۔ واقعہ کے بارے میں سرسی تھانہ صدر نند کشور نے بتایا کہ بس سہرسہ سے پورنیہ جارہی تھی کہ اچانک بس کے بے قابو ہوجانے سے سامنے سے آرہے ٹرک سے سیدھے ٹکر ہوگئی۔ جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی جانکاری ملتے ہی سرسی تھانہ صدر نند کشور فوراََ جائے حادثہ پر پہنچ کر سبھی زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے پورنیہ صدر اسپتال بھیج دیاگیا۔