Taasir Urdu News | Uploaded on 24-OCTOBER-2017
چھپرہ ،24 اکتوبر (عامر افضل خا ں ) 22 اکتوبر کو منعقد سپاہی بحالی امتحان میں بڑے پیمانے پر پیپر آو¿ٹ کرنے و بلوٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے گروہ کا سارن پولس نے خلاصہ کیا ہے۔ امتحان دہندگان کے بدلے اسکالر کے توسط سے امتحان دلانے کا بھی خلاصہ ہوا ہے۔ پولس نے 7 ضلع کے امتحان مراکز سے ایک اسکالر سمیت 36 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ سبھی امتحان دہندگان چھپرہ کے ہیں ۔ ایس پی ہر ی کشور رائے نے بتایا کہ بتیا سے 8 ، چھپرہ سے 8، سیوان سے 5 ، سہسرام سے 1 ، سیتامڑھی سے 3 ، گوپال گنج سے 5 ، موتیہار ی سے 1 امتحان دہندگان کو پکڑ ا گیا ہے۔ اس گروہ کے سرغنہ سمیت دیگر ملوث لوگوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ امتحان پاس کرانے کے لئے ایک ایک امیدوار سے 5 سے 6 لاکھ میںسودا ہوا تھا۔ ایس پی نے بتایا کہ امتحان کے ایک دن پہلے سونپور میں کچھ لوگوں کے ذریعہ امتحان میں سیٹنگ کئے جانے کی خبر ملی ۔سپاہی بھرتی امتحان میں بحالی کرانے کے لئے 5 سے 6 لاکھ ایک امیدوار سے طے کیا گیا تھا۔ ایس پی نے بتایا کہ گرفتار امیدواروں سے پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ امتحان میں نقل کرانے کے لئے ایک امیدوار سے 30 ہزار روپے کی وصولی کی گئی ہے۔ فائنل بحالی ہونے پر 5 سے 6 لاکھ روپے دینا تھا۔ دیگر ملوث لوگوں کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ سپاہی بحالی میں نقل کرانے والے گروہ کے خاص سرغنہ کی پہچان کرلی گئی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ سونپور سے گرفتار گروہ کے ممبر دیوناتھ رائے سے پوچھ تاچھ میں پٹنہ کے خاص سرغنہ کی پہچان کی گئی ۔ جس کی چھاپہ ماری کے لئے لگاتار چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گروہ میں شامل سبھی لوگوں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔