پولس نے کیاشراب کی برآمدگی

بہارشریف، 18اکتوبر ( توصیف جمال) شہر کے لہیری تھانہ حلقہ کے متھوریہ محلہ واقع ایک مکان میں پولس نے چھاپہ ماری کر کے 41بوتل دیشی شرا ب کو برآمد کرنے میں کامیابی حا صل کی ہے۔ اسکے متعلق تھانہ پو لس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انیل رام کے گھر میں چھا پہ ماری کی گئی جس میں 41 بوتل چھپا کر رکھے گئے شراب کو برآمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پولس مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ ماری کرنے میں جٹی ہوئی ہے۔