گووند پور ،29 اکتوبر ( نمائندہ) گووند پورتھانہ کے بھون پور گاو¿ں میں پولس کی موجود گی میں بھری پنچایت میں تین نوجوانوں کو سزا یاب کیا گیا۔ آپسی جھگڑے کو سلجھانے کے لئے منعقد پنچایت میں 3 نوجوانوں کو کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرتے پایا گیا۔ حالانکہ پورے واقعہ کا ثبوت ہونے کے باوجود مقامی پولس نے اس معاملے میں لا علمی اظہار کیا ہے۔ در اصل وائرل ہورہے ویڈیو میں تین نوجوانوں کو پنچایت کے نمائندوں کے ذریعہ تینوں نوجوانوں سے پہلے کیس مقدمہ میں نہ پڑنے اور پھر پانچ ہزار روپے دینے کے ساتھ 5 بار اٹھک بیٹھک کرنے کو کہا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پنچایت میں تینوں نوجوانوں سے معاملہ ختم کرنے کو کہا ۔ جانکاری کے مطابق گووند پور تھانہ کے بھون پور گاو¿ں میں کچھ دنوں پہلے پوجا کے دوران منچا ہا گانا بجانے کے لئے آپس میں چار نوجوانوں کی لڑائی ہوئی تھی۔ بات بڑھنے پر ہوئی مار پیٹ میں ایک نوجوان کے شدید طور پر زخمی ہونے کے بعد معاملہ تھانہ تک پہنچ گیا تھا۔ حالانکہ انتظامیہ کی کارروائی سے پہلے گاو¿ں کے مکھیا اور سرپنچ نے پنچایت لگانے کا فیصلہ گاو¿ں کے ہی دیوی مندر احاطہ میں بلایا گیا اور اس دوران گووند پور پولس بھی موجود تھی۔ اپنا اپنا موقف رکھنے کے بعد پنچایت نے فیصلہ لیا کہ جرمانہ کے طورپر 5 ہزار روپے سمیت تینوں لڑکوں کو 5-5 بار اٹھک بیٹھک کراکر چھوڑ دیا جائے ۔وائرل ویڈیو میں پنچایت کے فیصلہ کو مانتے ہوئے تینوں لڑکوں کو بھرے اجلاس میں اٹھک بیٹھک کر تے دیکھا جاسکتا ہے۔