چھٹھ پوجا پرمنعقد کشتی مقابلہ اختتام پذیر، دنیش یادو فاتح

Taasir Urdu News | Uploaded on 28-OCTOBER-2017

سمستی پور، 28 اکتوبر (محمد جمشید)بلاک کے واجت پور پنچایت میں چھٹھ پوجا کے موقع پر ‘کشتی مقابلہ’ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں تقریبا درجنوں پہلوانوں نے حصہ لیا۔ کشتی شروع ہونے سے پہلے مقامی ممبر اسمبلی اخترالاسلام شاہین نے سبھی پہلوانوں سے ہاتھ ملاکر ان کا تعارف لیا۔ اس کے بعد فیتہ کا ٹ کر مقابلہ کا افتتاح کیا۔ فائنل میچ بگہا کے دنیش یادو اور بھیم کمار کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں دنیش یادو نے بھیم کمار کو شکست کر مقابلہ کے فاتح بنے۔ مقابلہ میں ممبر اسمبلی اخترالاسلام شاہین نے فاتح دنیش یادو کو ٹرافی، نقد رقم، میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا۔ جبکہ مقامی مکھیا اوپیندر پرساد سنگھ نے رنراپ بھیم کمار کو ایوارڈ دیا۔ موقع پر سابق مکھیا ونود پاسوان، ضلع آر جے ڈی کے ترجمان راکیش کمار ٹھاکر، سماجی کارکن سنجے کمار ساہ، سنجے رائے سمیت ہزاروں ناظرین موجود تھے۔ بتا دیں کہ پہلے بھی سمستی پور میں کشتی مقابلہ کرایا گیا تھا ۔ مقابلہ میں گورکھپور، جونپور، پٹنہ، چمپارن سمیت کئی ریاست کے پہلوانوں نے اپنی پہلوانی کے داو¿-پیچ سے لوگو ں کو لطف اندوز کروایا تھا۔ خاتون پہلوان میں بہار کی بیٹی دھنونتی سے لوگ کافی متاثر ہوئے۔ دھنونتی کے حوصلہ اور داو¿-پیچ کو دیکھ لوگ حیران ہو رہے تھے۔ علاقائی پہلوانوں نے اپنی کشتی کے فن کا نہ صرف بہترین مظاہرہ کیا بلکہ پٹخنی دے کر اپنا ہنر بھی ثابت کیا۔