چھیڑ خانی کی مخالفت پر ، چاقو مار کر دو بھائیوں کو کردیا زخمی

بیگوسرائے ،28 اکتوبر ( نمائندہ ) بہن کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں دو بھائیوں کا اپنے پڑوسیوں سے الجھنا مہنگا پڑا۔ مار پیٹ کے بعد مشتعل پڑوسیوں نے متاثرہ کے دو نوں بھائیوں کو چا قو مار کر زخمی کر دیا۔ اس خونی کھیل میں زخمی دونوں بھائیوں میں ایک کی حالت ناز ک بنی ہوئی ہے۔ در اصل مفصل تھانہ علاقہ کے سانکھ گاو¿ں میں دو پڑوسیوں کے جھگڑے میں رو نما ہوئے اس واقعہ میں ایک بہن نے اپنے بھائیوں شمشیر اور محمد جمشید سے چھیڑ خانی کی شکایت کی تھی۔ شکایت ملتے ہی مشتعل بھائیوں نے ملزم پڑوسی محمد شبیر سے اس بابت بات کی۔ لیکن الزام لگاتے ہی شبیر بھڑک گیا ۔ متاثرہ فریق پر الزام ہے کہ چھیڑ خانی کے الزام سے بھڑکے شبیر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شمشیر اور اس کے بھائی محمد جمشید کو چاقو مار کر زخمی کردیا ۔وہیں دوسرے فریق کا کہنا ہے کہ اسی دوران شمشیر کے بھائی کے ذریعہ چاقو سے جان لیوا حملہ کیا گیا اور اسی میں دو نوں بھائی سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کا الزام شبیر نے بھی زخمی شمشیر پر اپنی بہن سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔ شبیر کا الزام ہے کہ شمشیر نے اس کی بہن کو پکڑ کر غلط نیت سے بغل کے کھیت میں لے جانے کی کوشش کی جس کی وجہ کر جھگڑا ہوا۔ فی الحال دونوں زخمی بھائیوں میں ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ جسے پٹنہ ریفر کردیاگیا ہے اور پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔