ڈرائیور کے عشق میں پاگل لڑکی ہوئی حاملہ

Taasir Urdu News | Uploaded on 02-OCTOBER-2017

آرہ ،2 اکتوبر ( نمائندہ ) دسویں کلاس کی نابالغ لڑکی اپنے ہی ڈرائیور کے عشق میں پڑ گئی ۔ محبت جب پروان چڑھنے لگی تو دونوں سماجی قدروں کو بھول گئے ۔ ڈرائیو کے پیار میں وہ لڑکی اس قدر دیوانہ تھی کہ اسے صحیح غلط کا کوئی ہوش نہ رہا ۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ لڑکی حاملہ ہوگئی ۔اس واقعہ کے بعد اب دونوں کو کوئی راستہ نہ دکھا ئی دیا تو ایک دن گھر سے فرار ہوگئی۔ پھر شادی رچا کر شوہر بیوی کی طرح رہنے لگی۔ معاملہ بہار کے آرہ ضلع کے نوادہ تھانہ علاقہ کے گوڑھنا روڈ کیلاش کا ہے۔ جہاں ڈرائیور کی محبت میں فریفتہ لڑکی ایک دن اچانک غائب ہوگئی۔ لڑکی کے غائب ہوتے ہی ڈرائیور نے بھی کام پر آنا بند کردیا۔ جب اس کے بارے میں تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ بھی گھر سے فرار ہے۔ لڑکی کے والد کو لگا کہ ڈرائیور نے پیسے کے لئے ہی اس کی بیٹی کا اغوا کرلیاہوگا۔ اس شبہ کے تحت لواحقین نزدیکی تھانہ پہنچے اور معاملہ درج کروایا۔ وہیں معاملہ درج ہونے کے بعد پولس اس کی برآمدگی کے لئے لگاتار چھاپہ ماری کرنے لگی اور موبائل لوکیشن کی بنیاد پر اسے 20 دنوں بعد ہریانہ کے گڑ گاو¿ں سے بر آمد کر لیا ہے ۔ فی الحال دونوں کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ پولس کی پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ لڑکی کا اپنے والد کے ڈرائیور سے کئی دنوں سے معاشقہ چل رہاتھا۔ اس دوران دونوں کے درمیان جسمانی تعلق بھی بنا اور کئی مہینوں تک چلے اس تعلق کے بعد لڑکی حاملہ ہوگئی۔ اس طرح پولس لڑکی کی برآمدگی کے لئے لگاتار چھاپہ ماری کرتے ہوئے موبائل لوکیشن کھنگا ل رہی تھی۔ پولس کو لڑکے کے موبائل کا لوکیشن ہریانہ میں ملااور بہار پولس ہریانہ پہنچ کر اسے ایک ہوٹل کے کمرے سے برآمد کرلیا ۔یہاں دونوں شوہر بیوی کی طرح رہ رہے تھے۔ پوچھ تاچھ کے بعد یہ اغوا کی کہانی جھوٹی نکلی اور لڑکی نے بتایا کہ وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی تھی۔ اسی وجہ سے خود اس کے ساتھ بھاگ کر یہاں چلی آئی ۔کیونکہ لڑکا دوسرے فرقہ سے آتا تھا۔ اس کے خاندان والے شادی کے لئے کبھی تیار نہیں ہوتے تو دوسری طرف لڑکی نے پولس کے سامنے ایک میرج سرٹیفکٹ بھی دکھایا۔ جس میں لڑکی بالغ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کورٹ میں شادی کرنے کی بات بتارہی تھی ۔