ڈی ویلیئریک روزہ میں200چھکے مارنے والے پہلے افریقی بلے باز

پرل،18اکتوبر(یو این آئی)جنوبی افریقہ کے طوفانی بلے باز اے بی ڈی ویلئرز یک روزہ کرکٹ میں 200چھکے مارنے والے اپنے ملک کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ ڈیل ویلیرز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے یک روزہ میچ میں بدھ کے روز صرف 104 گیندوں پر 15 چوکے اور سات چھکے لگاتے ہوئے آتشی 176 رنز بناڈالے ۔ اپنے سات چھکوں کے ساتھ انہوں نے ون ڈے میں 200 چھکے پورے کر لئے ۔ انہوں نے اپنے 224 ویں ون ڈے میں اس اہم کامیابی کو حاصل کی ہے ۔انہوں نے اب تک 201 چھٹے لگائے ہیں اور وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کے معاملے میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں 200 سے زیادہ چھکے مارنے والے چھ کھلاڑیوں میں پاکستان کے شاہد آفریدی (351)، سری لنکا کے سنت جے سوریہ (270)، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (252)، ہندوستان کے مہندر سنگھ دھونی (213)، اے بی ڈی ویلئرز (201) اور نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم (200) شامل ہیں۔