کاتالونیا نے آزادی کا اعلان کیا تو کنٹرول سنبھال لیں گے:اسپین

میڈرڈ ،13 اکتوبر(پی ایس آئی ) ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راجوئے (Mariano Rajoy) نے کاتا لونیاحکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت علیحدگی کے اعلان کے بعد آئین کے تحت کوئی بھی قدم اٹھا سکتی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپا نوی وزیراعظم نے کاتالونیا حکو مت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 5 روز کے اندر اس امر کی تصدیق کریں کہ انہوں نے کاتالونیا کی آزادی کا اعلان کردیا ہے یا نہیں اگر ایسا اعلان کیا گیا تو اسپین کی مرکزی حکومت ملک کے کسی بھی علاقے کا نظم ونسق سنبھال سکتی ہے۔وزیراعظم راجوئے نے اپنا یہ بیان کاتالونیا کے صدر کے اس دعو ے کے ردعمل میں دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں میڈرڈ سے علیحدگی کا مینڈیٹ حاصل ہوگیا ہے۔