کانپور میں بم دھماکے ،6مکانات منہدم،3 ہلاک

کانپور،4اکتوبر(یواین آئی) اتر پردیش میں کانپور کے مہاراج پور علاقے میں آج ہوئے بم دھماکے میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔سرسول بازار کے بیچ و بیچ اہم بازار میں ہوا یہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ چھ مکان ملبے میں تبدیل ہوگئے ۔واقعہ کی جانچ کے لئے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس)موقع پر پہنچ گیا ہے جبکہ قومی آفات راحت دستے (این ڈی آر ایف)کے جوان مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ملبے میں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔سینئر افسر کی موجودگی میں علاقے میں بچا¶اور راحت کا کام جاری ہے ۔ملبے سے اب تک تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔جس میں ایک خاتون اور ایک بچے کی لاش بھی شامل ہے ۔پولیس کے مطابق قصبے کے ایک مکان میں پٹاخہ فیکٹری کا غیر قانونی کام چل رہا تھا۔یہ مکان بابو سنگھ نامی شخص کا ہے ۔اس دوران دھماکہ ہونے سے یہ مکان زمین دوز ہوگیا۔ملبے سے دو لوگوں کو شدید زخمی حالت میں باہر نکالا گیا ہے جنہیں کاشی رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔