کمبلے کوعہدے سے ہٹانے کا طریقہ قابل مذمت:دراوڑ

بنگلور، 31 اکتوبر (یو این آئی) سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ نے سابق ہندستانی کوچ انل کمبلے کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے طریقے کو قابل مذمت قرار دیا ہے ۔اس سال چمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان سے شکست کھانے کے بعد کمبلے نے کوچ کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا ۔ذرائع ابلاغ میں ایسی اطلاعات موجود تھیں کہ ان کے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے ۔ٹیم کے انتخاب یا میچ کی حکمت عملی سے کمبلے اور کوہلی متفق نہیں تھے ۔اسی وجہ سے انل کمبلے نے کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ دراوڑ نے بنگلور ادب فیسٹیول میں کہاکہ جس طرح سے اس معاملے کو میڈیا نے اچھالا وہ انل کمبلے کے لئے نہایت افسوس ناک تھا ۔ اگرچہ حقیقت کیا ہے جو میں نہیں جانتا، لہذا میں براہ راست تبصرہ نہیں کر سکتا۔لیکن یقینی طور پر کمبلے جیسے افسانوی کھلاڑی کے لئے یہ یقینی طور پر انتہائی ہتک آمیز تھا ۔ عام طور پرکمبلے سے متعلق یہ سب چیزیں باہر نہیں آئیں گی۔ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ دراوڑ نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ میڈیا میں سب کچھ خوب اچھلا جو کمبلے اور کسی اور کے لئے مناسب نہیں تھا۔مجھے پتہ نہیں سچ کیا ہے اور بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوا ہے ۔لیکن یہ قابل احترام شخص کے لئے واقعی تکلیف دہ تھا، جس نے ہندستان کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتے ہیں ۔ وہ ایک کوچ کے طور پر بھی شاندار رہے ۔ .44 سالہ دراوڑ نے کہاکہ کوچ کو نکال دیا جاتا ہے ۔جب آپ کھیل چھوڑ کر کوچ بنتے ہو، ایک دن تمہیں جانا ہی پڑتا ہے ۔سچائی یہی ہے ۔انڈیا اے اور انڈر 19 کے ایک کوچ ہونے کے باوجود میں جانتا ہوں کہ مجھے بھی جانا ہوگا۔کچھ فٹ بال منیجر دو میچوں کے بعد ہٹا دیا جاتا ہے ۔ کھلاڑی کوچ سے زیادہ طاقتور ہیں، کیونکہ جب ہم کھیلتے تھے تو ہم کوچوں سے زیادہ طاقتور تھے ۔ ہندستان کے لئے 164 ٹیسٹ، 344 ون ڈے اور واحد ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلنے والے سابق کپتان نے کمبلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وقت کے بہت بڑے کھلاڑی تھے ۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں ہندستان کی فتح کے لئے ایک اہم شراکت دار رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹیم کی ایک سال تک اچھی کوچنگ کی ۔ لہذا اس مسئلے کو اس طرح سے اچھالنا نہیں تھا۔