۸۱۰۲ءسے سعودی خواتین اسٹیڈیم میچ دیکھنے آ سکیں گی

بغداد30اکتوبر(آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ 2018ءکے اوائل سے خواتین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے سعودی اسپورٹس میپ تبدیل کرنےوالے اہم فیصلوں کا اعلان ریاض میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آل الشیخ نے اطمینان دلایا کہ تمام کھیلوں کی مطلوبہ سرپرستی کی جائیگی، کھیلوں کا معیار بلند کیا جائیگا۔ ایسے ٹھیکیداروں سے تمام منصوبے واپس لے لئے جائیں گے جنہوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جدہ میں امیر عبداللہ الفیصل اسٹیڈیم 18ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائیگا۔ اس میں بیک وقت 25 ہزارشائقین کی گنجائش ہوگی ۔آئندہ 5 ماہ کے اندر شائقین ای ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈ یم، بریدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی، دما م میں امیر محمد بن فہد اسٹیڈیم اور الاحساءمیں امیر عبداللہ بن جلوی اسٹیڈیم میں ای گیٹ نصب کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں ای گیٹ جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔عوام کے لئے مکمل تفریحی کمپلیکس ریستورانوں ، قہوہ خانوں ، غذائی اشیاءکے مرکز، پروگر اموں او رمیچوں کے اسکرینز پر مشتمل ہوں گے۔ یہ کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم، دمام کے امیر محمد بن فہد اسٹیڈیم اور جدہ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں قائم کئے جائیں گے جو جدہ کنگ عبد اللہ سٹی اسٹیڈیم میں ہوا کا نظام بہتر بنا نے کیلئے 5 ماہ کے اندر 160 مشینیں نصب کی جائیں گی۔ ہر طرح کے مقابلوں کے ٹکٹوں کی خرید و فروخت کو بھی منظم کیا جائیگا۔