آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

راہل کے امیٹھی دورے کی انتظامیہ نے نہیں دی اجازت ،گانگریس نے بتایا سازش

rahul
Written by Taasir Newspaper

امیٹھی ،یکم اکتوبر (یواین آئی)درگا پوجا اور محرم کی وجہ سے گانگریس نائب صدر راہل گاندھی کا 4اکتوبر سے شروع ہونے والا امیٹھی کا تین روزہ دورہ کھٹائی میں پڑگیا ہے ۔ مقامی ضلع انتظامیہ نے اس بارے میں اسپیشل پروٹیکشن گروپ(ایس پی جی ) کے ڈائریکٹر جنرل اور کانگریس کو خط لکھ کر مسٹر گاندھی کا دورہ ٹالنے کی درخواست کی ہے حالانکہ گانگریس نے ضلع انتظامیہ کے اس قدم کو سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) کی قیادت کی طرف سے ملنے والی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مسٹر گاندھی کے دورے میں دانستہ طور پر رکاوٹ ڈالی جارہی ہے ۔دراصل ،امیٹھی کے ضلع مجسٹریٹ یوگیش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پونم نے مشترکہ طور پر ایک خط ایس پی جی اور کانگریس کے ضلع صدر کو بھیجا تھا جس میں کہا گیاتھا کہ درگا پوجا اورمحرم کی وجہ سے 4اکتوبر سے شروع ہونے والے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے دورے کے دوران سکیورٹی دستیاب نہیں کرائی جاسکتی ۔ کانگریس ضلع صدر نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے 4سے 6اکتوبر کے درمیان ہونے والے دورے کے بارے میں انھیں یہ خط کل ایس پی جی سے ملاہے جس میں لکھاہے ”درگا پوجا اور محرم کی وجہ سے سلامتی دستے پانچ اکتوبر تک مصروف رہیں گے ، ایسے میں مسٹر راہل گاندھی کو اس کے بعد اپنے پارلیمانی حلقہ کا دورہ کرنا چاہئے ۔”کانگریس رہنما¶ں کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ بی جے پی کے ہاتھوں کی کٹھپتلی بنی ہوئی ہے ۔دراصل ، بی جے پی صدر امت شاہ کو 10اکتوبر کو امیٹھی آناہے ۔بی جے پی نہیں چاہتی کہ اس سے پہلے کانگریس کا کوئی لیڈر وہاں جائے تاکہ انکے امیٹھی کے معصوم لوگوں کو گمراہ کیا جاسکے ۔ کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق رکن اسمبلی اکھیلیش پرتاپ سنگھ نے آج الزام لگایا کہ امیٹھی ضلع انتظامیہ مسٹر گاندھی کے دورے کو ٹالنے کے لئے سیاست کررہی ہے ۔یہ سب بی جے پی حکومت کی ہدایت پر کیا جارہا ہے ۔پارٹی اسکی ہر سطح پر مخالفت کریگی۔

About the author

Taasir Newspaper