پٹنہ یونیورسٹی کی صدی تقریب میں ہوسکتی ہے وزیراعظم سے یشونت سنہا کی ملاقات

پٹنہ یکم اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) :سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا نے بتایا تھا کہ وہ ایک سال سے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی خواہش رکھتے تھے اب ایسا لگتا ہے کہ ان کی خواہش سچ ثابت ہو گی ،انہوں نے بتایا کہ14اکتوبر کے پی ایم مودی پٹنہ یونیورسٹی میں صدی تقریب میں حصہ لیں گے جشن میں حصہ لیں گے ،وی سی راس بہاری سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس میںسنہا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔سنہا نے یہاں سے پولیٹیکل سائنس سے گریجویشن کی اوریہاں پڑھایا بھی ہے۔ ایک سرکاری افسر نے کہا کہ سنہا نے اس پروگرام میںشامل ہونے کا کوئی عندیہ نہیں دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک انہوں نے مذکورہ تقریب میں شرکت کے تئیں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ یشونت سنہا نے ملک کی گرنے والی معیشت کے لئے مالیاتی وزیر ارون جیٹلی کو نشانہ بنایا تھا۔انگریزی اخبار کے ایک انٹرویو میں سنہا نے کہا نوٹ بندی نے گرتی معیشت کو مزید ہولناکی سے دوچار کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یشونت سنہا نے کہا کہ مودی کا کہنا ہے کہ انہوں نے غربت کو بہت قریب سے دیکھا ہے، جس طرح سے ان کے وزیر معاشیات متحرک ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ تمام ہندوستانی کو افلاس سے ہم رشتہ کرکے چھوڑیں گے ۔آج کے وقت میں کوئی ملازمت نہیں ہے اور نہ ہی افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس میں براہ راست سرمایہ کاری اور معیشت پر برے اثرات ہوںگے ۔