آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

لکھی سرائے میں دردناک حادثہ ، گنگا میں ڈوبے چار بچے

4th child
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 02-OCTOBER-2017

لکھی سرائے ،2 اکتوبر ( نمائندہ ) لکھی سرائے سے بےحد غمناک خبر آئی ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق لکھی سرائے میں چار بچے گنگا میں نہانے کے دوران ڈوب گئے ہیں۔ بچوں کے ڈوبنے کی خبر ملتے ہی لواحقین میں کہرام مچ گیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق بڑہریا کے کالج گھاٹ پر چار بچے نہانے گئے تھے ۔ وہ سبھی نہاتے نہاتے اچانک دور نکل گئے ۔ پھر پھسلنے کے بعد بس ایک دوسرے کو بچانے کے دوران چاروں بچے ڈو ب گئے ۔ موقع پر موجود مقامی لوگ بچوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن اب تک ان کی لاش بر آمد نہیں ہوسکی ہے۔ وہاں موجود لوگوں نے لکھی سرائے کے ضلع مجسٹریٹ اور پولس انتظامیہ کو آناََ فاناََ میں خبر کیا۔ جس کے بعد موقع پر پولس پہنچی ہے۔ اور اس واقعہ کے رونما ہونے کے آدھا گھنٹہ بعد بھی کوئی پیشہ ورغوطہ خور وہاں نہیں پہنچے ہیں۔ بچوں کے ڈوب جانے کی خبر جیسے ہی ان کے گھر والوں کو ملی ہے ۔ گھر میں چیخ پکار مچ گئی ہے۔ لواحقین کے آنسو نہیں تھم رہے ہیں۔ واضح ہو کہ ان دنوں بہار میں گنگا میں ڈوبنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ کچھ ہی دنوں پہلے مکامہ کے گنگا گھاٹ پر دا دا پوتی سمیت چھ لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی تھی۔ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ آئندہ چھٹھ کا تہوار آنے والا ہے۔ اس کے مدنظر اگر انتظامیہ کی طرف سے احتیاط نہیں برتی گئی تو پھر سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper