لوک پال کے سلسلے میں حکومت کا رویہ سست:ہزارے

نئی دہلی، 2 اکتوبر (یو این آئی) متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے وقت جن لوک پال کی مانگ کو لے چھ سال قبل تحریک چلانے والے سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا کہ اب مودی حکومت کا رویہ لوک پال کے سلسلے میں سست ہے ۔صبح پونے سے دہلی آنے والے انا ہزارے سیدھے راج گھاٹ پر گاندھی سمادھی پہنچے ۔ انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انا نے کہا کہ وہ گاندھی جی کو راج گھاٹ پر گاندھی کو سلام کرنے کے لئے آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لوک پال کا وعدہ مکمل نہیں ہوا لیکن وہ ناخوش نہیں ہیں کیونکہ دکھی خود غرض لوگ ہوتے ہیں۔اس سے قبل انا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ ملک مہاتما گاندھی کے دکھائے راستے بھٹک گیا ہے ۔ خط میں کسانوں اور بدعنوانی کے پر ناراضگی ظاہر کئی تھی۔ خط میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ حکومت لو ک پال اور لوک آیک کی تقرری کے سلسلے میں حکومت سست ہے ۔