آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

قاضی ، مولوی ، پنڈت نے بھی جہیز کے خلاف حلف لیا

jahanabad
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 03-OCTOBER-2017

جہا ن آباد،3 اکتوبر ( نمائندہ ) ضلع مجسٹریٹ آلوک رنجن گھوش کی صدارت میں جہیز مخالف رسم ، کم عمری کی شادی ختم کرنے کی مہم کو اور زیادہ پر اثر بنانے کے مقصد سے قاضی ، مولوی ، پنڈت مذہبی رہنماو¿ں کو حلف دلایاگیا ۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ آپ سب سماج کی اہم پہچان ہیں۔ شادی ، بیاہ اور دیگر مبارک مواقع پر آپ کا سماج کے لوگوں کے ساتھ تعلق رہتا ہے۔ شادی بیاہ کے معاملے میں آپ کا مقام اہم ہے۔ اس ناطے آپ شادی بیاہ میں جہیز کے لین دین اور کم عمری کی شادی کو ختم کرسکتے ہیں۔ آپ کی کوشش سے سماج میں بڑے پیمانے پر مثبت نتیجہ دیکھنے کو ملے گا۔ ایسا مجھے یقین ہے اور امید ہے ۔ حلف برداری تقریب میں تقریباََ 50 قاضی ، مولوی اور پنڈت مذہبی پیشواو¿ں کے ذریعہ حلف لیاگیا ۔ قاضی ، مولوی اور پنڈت مذہبی پیشواو¿ں کے ساتھ حلف برداری تقریب میں سب ڈویزنل آفیسر ڈاکٹر نول کشور چودھری نے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ جہیز اور اطفال شادی کو ختم کرنے کے لئے سرکار کے لئے گئے فیصلے کو عمل میں لانے کے لئے سماج کے سبھی طبقات کے لوگوں کو جوڑا جارہا ہے۔ لہذا جہیز اور اطفال شادی ختم کرنے میں آپ کا اہم کردار ہوگا۔ ہم سبھوں کو ان دونوں لعنتوں کو ختم کرنے کے لئے مل جل کر بااثر کوشش کرنی ہوگی۔ قاضی مولوی ، اور پنڈت مذہبی پیشواو¿ں کے ساتھ رابطہ قائم کر نے میں غلام اصدق ، سنتوش شری واستو ، دھریندر کمارعرف پپو جی کا اہم کردار رہا ہے۔ ضلع تعلقات عامہ افسر شمبھو ناتھ جھا نے اس پروگرام میں اہم رابطہ قائم کیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر سریندر کمار سنیل ،بھولا پانڈے ، اروند کمار مشر ، اوپندر کمار، امریش کمار ، رادھے کانت شرما، مہیش کمار، مولانا شہرت قاسمی ،مولانا امتیازمظاہری ، قاری عبدالحفیظ ، مولانا مظفر آفاق قاسمی ،مولانا ریاض احمد قادری ، مولانا جاوید قاسمی ،حافظ افروز عالم سمیت دیگر قاضی مولوی ، پنڈت اور مذہبی پیشوا موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper