پولس کی فوری کارروائی سے عصمت دری کے تین ملزموںکی گرفتار ی

Taasir Urdu News | Uploaded on 03-OCTOBER-2017

مظفرپور ،3 اکتوبر ( نمائندہ ) مظفر پور اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ درگا پوجا کا میلہ دیکھ کر گھر لوٹ رہی نابالغ کے ساتھ گاو¿ں کے ہی چار نوجوانوں نے اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کو انجام دیاتھا۔ اور اس کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا میں وائر ل کردیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں ملزم انیس ، گگن اور سچن کو گرفتار کرلیاہے۔ تینوں کی گرفتاری کی تصدیق بہار کے ڈائریکٹر جنرل پولس پی کے -ٹھاکر نے کی ہے۔ واقعہ 28 ستمبر کا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس واقعہ کے بعد گاو¿ں میں معاملے کو دبانے کے لئے پنچایت بھی بلائی گئی تھی۔ واقعہ کے بعد سے ملزم نوجوان متاثرہ کے خاندان کو دھمکا بھی رہے تھے۔ ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ کافی سمجھانے بجھانے کے بعد متاثر خاندان ایف آئی آر درج کروانے کے لئے تیار ہوا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ خصوصی ٹیم کی تشکیل کر تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ اس سے قبل اس معاملے میں سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ ویویک کمار نے آج بتایا کہ اس معاملے میں کٹرہ تھانہ میں گذشتہ رات ایف آئی آر درج کر پولس نے آگے کی کارروائی شروع کردی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس معاملے میں کل سات لوگوں ، عصمت دری کرنے والے ، چار نوجوانوں کے ساتھ تین دیگر اشخاص پر معاملے کو رفع دفع کرنے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ مظفر پور کے ایس ایس پی ویویک کمار نے اس معاملے میں پولس پر فوری کارروائی نہیں کرنے کے الزاموں کو غلط بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واردات کے بعد متاثرہ کے لواحقین معاملے کو گاو¿ں کے پنچایت کے سامنے لے گئے ۔ پرپولس کے ذریعہ سمجھانے پر انہوںنے گزشتہ رات ایف آئی آر درج کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرانے کے 24 گھنٹے کے اندر متاثرہ کی میڈیکل جانچ کے ساتھ ملزموں کی گرفتاری کے لئے کچھ لوگوں کو حراست میںلیاگیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔