آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

نصرت ویلفیئر سوسائٹی انظار ل کے اہل خاندان کی مدد کیلئے آگے آئی

bhagalpur nusrat
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 04-OCTOBER-2017

بھاگلپور، 4 اکتوبر ،( پریس ریلیز ) نصرت ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری اور دارالعلوم اسعدیہ کھیری باندھ بھاگلپور کے بانی و مہتمم مولانا زاہد حلیمی قاسمی نے لودھی پور تھانہ حلقہ کے اکبر پور میں محرم جلوس کے دوران محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے بجلی کا تار گرنے سے محمدانظار ل عمر 40 اور محمد کامران عمر18 کی موقع واردات پر موت ہوگئی تھی۔ مولانا زاہد حلیمی قاسمی نے گرہوتیہ اور اکبر گاو¿ں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کرکے حالات کی جانکاری لی اور نصرت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے فوری مالی تعاون کیا اور محمد انظارل کی بیوی اور ان کے تین لڑکے اور پانچ لڑکیوں کو یقین دلایا کہ سرکاری طور پر چار لاکھ کی جو رقم ملی ہے و ہ اس غریب و لاچار کنبے کے لئے ناکافی ہے۔ چنانچہ مزید چار مقامات کو لے کر مولانا زاہد حلیمی قاسمی نے بھاگلپور کے ڈی ایم آدیش تتر مارے سے ملاقات کی۔ ڈی ایم نے انتہائی سنجیدگی کے ماحول میں وفد کی بات سنی ۔ اور فوری طور پر ایک لاکھ روپے مزید دینے کا حکم جاری کیا۔ اور کہا کہ کسی مقامی اسکول میں مرحوم کی بیوہ کو کھانا بنانے کی نوکری دی جائے گی۔ رہائشی منصوبہ کے تحت ان کی رہائش کے لئے مناسب نظم کیا جائے گا۔ کسی بینک میں اگر مرحوم کے نام سے اکاو¿نٹ ہے تو دو لاکھ روپے انشورنس کی رقم بھی ملے گی۔ ڈی ایم نے کہا کہ مرحوم کی بیوہ اور ان کے یتیم بچوں کے لئے جتنے فکر مند آپ ہیں اتنا میں بھی ہوں ۔ ڈی ایم سے ملاقات کرنے والوں میں مولانا زاہد حلیمی قاسمی ، مولانا اسجدناظری نظر ، جنرل سکریٹری جمعیة علماءبھاگل پور ، منظرعالم کے علاوہ تاثیر ، فاروقی اور عوامی نیوز کے نمائندہ بھی شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper