چھپر ہ میں دردناک سڑک حادثہ ، دو بائک میں ٹکر

Taasir Urdu News | Uploaded on 04-OCTOBER-2017

چھپرہ / امنور ، 4 اکتوبر ( نمائندہ ) مقامی تھانہ علاقہ کے گرول-جگدیش پور دیہی سڑک چمنی کے پاس دو بائک کی ٹکر میں دونوں موٹر سائیکل ڈرائیور سمیت تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی گاو¿ں والوں کی تعاون سے زخمی تینوں نوجوانوں کو علاج کے لئے امنور پی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں میکر تھانہ علاقہ کے جگدیش پور گاو¿ں باشندہ ٹنکو مہتو، پرمود مہتو اور تارا امنور گاو¿ں کے داروغہ سنگھ کے بیٹے ونود سنگھ بتائے گئےہیں ۔زخمی ونود سنگھ کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد کے بعد پی ایم سی اےچ ریفر کر دیا۔ پٹنہ لے جانے کے دوران زخمی نوجوان راستے ہی میں موت ہوگئی۔ موت کے بعد مشتعل لوگ لاش کو لے کر امنور تھانہ پہنچ کر تھانہ کا گھیراو¿ کردیا۔ اس دوران مشتعل لوگوں نے تھانہ کے سامنے ایس ایچ کو کافی دیر تک جام رکھا ۔ مشتعل لوگوں اور رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ونود کی موٹر سائیکل میں ٹھوکر مارنے والا موٹر سائیکل ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔ اس کے باوجودپولس نے اسے گرفتار نہیں کیا۔ ادھر کرشنا کمار نے بتایا کہ بائک کی ٹکر میں دونوں فریق کے لوگ زخمی ہوئے تھے ، جنہیں علاج کے لئے پولس کی مدد سے پی ایچ سی میں داخل کرایاگیاتھا ۔