لالو سے سی بی آئی کی طویل پوچھ گچھ،آج تیجسوی کی باری

نئی دہلی 05 اکتوبر (تاثیر بیورو): ریلوے ٹنڈر گھوٹالہ معاملے میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو آج سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں ان سے اس معاملے میں طویل پوچھ گچھ ہوئی۔خبروں کے مطابق سی بی آئی نے لالو سے 43 سوال کئے۔ ان کے ہمراہ ان کی بڑی بیٹی میسا بھارتی بھی تھیں۔ کل ان کے بیٹے اور سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسو پرساد یادو کو بھی پیش ہونا ہے۔ سی بی آئی نے لالو سے پہلے سے تیار سوال نامے کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی۔ لالو کو پہلے 3 اکتوبر کو پیش ہونا تھا لیکن انہوں نے 5 تاریخ تک کی مہلت مانگی تھی جو سی بی آئی نے مان لی تھی۔ لالو یادو کا الزام ہے کہ وزیرریل رہتے ہوئے لالو نے بی این آر رانچی اور بی این آر پوری کی دیکھ ریکھ کا ذمہ ایک پرائیویٹ فرم سجاتا ہوٹل کو سونپا اور بدلے میں ایک بے نامی کمپنی کے ذریعہ تین ایکڑ کی مہنگی زمین حاصل کی۔ سجاتا ہوٹل کے مالک وجے کوچر ہےں۔ سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے قبل لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ۔مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا” سچ اور گلاب ہمیشہ کانٹوں سے گھرے رہتے ہیں ،سانچ کو آنچ نہیں،ستیہ میو جیئتے ”۔