آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

سارن ضلع جدیو کے نائب صدر جئے پرکاش کشواہا کا انتقال

chapra
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 06-OCTOBER-2017

چھپرہ ، 6 اکتوبر ( عامر اضل خان ) سارن ضلع جدیو کے نائب صدر جئے پرکاش کشواہا گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے سے صدر اسپتال چھپرہ میں 10 بجے رات میں ان کا انتقال ہوگیا ۔ ان کے انتقال سے جد یو کے لوگ کافی غمگین ہوگئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سارن ضلع جدیو صدر الطاف عالم راجو ، ان کی رہائش گا ہ پر تریا بلاک کے رام پور مہیش پہنچ کر ان کے خاندان کو اس مصیبت کی گھڑی میں دھارس بندھایا اور صبر کی تلقین کی ۔ مسٹر عالم نے کہا کہ آنجہانی جئے پرکاش کے انتقال سے میرا ذاتی نقصان ہوا ہے ۔ تعزیت کرنے والوں میں اسمبلی کونسل کے ممبر ڈاکٹر وریندنارائن یادو ، بہار ریاستی کمیشنکے ممبر نندکشور کشواہا ، بیجناتھ پرساد وکل، سابق ضلع صدر تپیسر سنگھ ، اوم پرکاش شرما ، امتیاز پرویز ، دنیش کشواہا ، پارٹی کے بلاک صدر و کارکنان کافی تعداد میں موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper