قانو ن کا راج ختم ، ہر چوتھے دن ایک خاتون کی عصمت دری

Taasir Urdu News | Uploaded on 06-OCTOBER-2017

سپول ، 6 اکتوبر ( نمائندہ ) قانون کی لاکھ سختی کے باوجود سپول ضلع میں ہر چوتھے دن ایک خاتون عصمت دری کی شکار بنتی ہے ۔یہی سچائی ہے۔ ستمبر میں جرائم کے آنکڑے کو دیکھیں تو اس ماہ میں عصمت دری کے آٹھ معاملے کی رپورٹیں ملیں گی۔ اس حساب سے دیکھاجائے تو ہر چار دن پر ایک خاتون کو درندوں نے شکار بنایا ۔ یہ آنکڑے عصمت دری جیسے واقعہ کا سب سے خوفناک چہرہ ہے۔ اتنا ہی نہیں گذشتہ پانچ سالوں کے کسی ماہ میں عصمت دری کے اتنے معاملے کی رپورٹیں نہیں ملی ہیں ۔ سماج میں موجود جنسی مایوسی سے متاثر مزاج کے مردوں کی وجہ کر اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں۔ ضلع میں عصمت دری کے بڑھتے واقعات تشویش کا موضوع بن گئے ہیں۔ اس سال آٹھ ماہ میں 29 عصمت دری کے واقعات رو نما ہوچکے ہیں۔ یعنی آٹھ دن میں ایک عصمت دری کاواقعہ ۔ جبکہ 2012 سے 2016 کے درمیان سالانہ تناسب میں 20,34,32,22اور 37 عصمت دری کے واقعات رو نما ہوئے ہیں۔ یہ وہ معاملے ہیں جو یہاں تھانوں میں درج کرائے گئے ہیں۔ دو ر دیہاتوں میں با اثر لوگ عصمت دری کے معاملے کو قانون کی چوکھٹ تک آنے ہی نہیں دیتے بلکہ اسے سماج کی بد نامی کی بات کہہ کر پنچایت کے توسط سے نپٹادیتے ہیں۔