آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

پستول دکھاکر نقاب پوش مجرم نے ایک لاکھ 35 ہزار لوٹے

loot-sonbarsa
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 07-OCTOBER-2017

سونبرسا / سیتامڑھی 7 اکتوبر (نمائندہ ) سونبرسا تھاناحلقہ لکچھمی پور – کھیرا ٹولا روڈ اینٹ بھٹے کے پاس جمعہ کی شام گھات لگائے نقاب پوش مجرموں نے پستول کے زور پر سونبرسا راکیش مسالا شو روم کے اہلکار سونبرسا باشندہ دگوجے کمار عرف بٹو کمار سے موٹر سائیکل روک کر ایک لاکھ 35 ہزار روپیہ نقد لوٹ لیا اور لکچھمی پور کی طرف پیدل ہی بھاگ نکلا ۔ بھاگتے مجرموں نے کاروباری سے موٹر سائیکل کی چابی بھی چھین لی ۔واقعہ کے بعد اسٹاف ملازم کی طرف سے مسالا شو روم کے مالک مکیش کمار کو واقعہ کی معلومات دی گئی۔ مکیش نے واقعہ کی معلومات سونبرسا پولس کو دی، جس کے بعد تھانہ انچارج پرمود کمار پاسوان جائے وقوع پہنچے اور چھان-بین شروع کر دی۔ واقعہ کی بابت ملازم دگوجے کمار کے بیان پر سونبرسا تھانہ میں تین نامعلوم مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ واقعہ جمعہ کی شام تقریباََ سات بجے کی ہے۔ ملازم دگوجے کے بیان کے مطابق جمعہ کو تقریباََ 2بجے اپنے بی آر 36/9335 نمبر کی ہیرو ہونڈا ڈیلکس موٹر سائیکل سے شو روم کے بقایا روپیہ وصول کے لئے راجواڑا، سہوروا، لال بندی ، راجپوت چوک، نرگا اور لہوریا چوک سے لکچھمی پور ہوتے ہوئے گھر واپسی میں کھیرا ٹولا و لکھچمی پور کے درمیان جیسے ہی پہنچے ۔ پستول کے بل پر گاڑی رکوایا ، مارپیٹ کی اور بیگ میں رکھے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور بقایا رقم کے کاغذات کو چھین کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے سبھی مجرم بھاگ نکلے ۔ملازم موٹر سائیکل کو پیدل ہی لے کر ایک پنچر بنانے والی دکان پر پہنچے اور دکاندار کے موبائل سے ہی شو روم کے مالک کو واقعہ کی معلومات دی ۔ معلوم ہوکہ گزشتہ 8 ستمبر کو مویشی ادویات محکمہ کے ایم آر سےدپور باشندہ اودھیش چودھری کے بیٹے چندن کمار کے ساتھ لوٹ پاٹ کر اور مار پیٹ کر پھینک دیاتھا ۔ جس کے بعد کراہنے کی آواز سن کر لوگوں نے اسے علاج کے لئے سیتا مڑھی بھیجا تھا ۔ سونبر سا تھانہ حلقہ میں لگاتار ہورہے قتل ، لوٹ کی واردات سے لوگوں میں بھی ڈر بڑھ گیا ہے ۔ جبکہ پولس اب تک ایسے معاملے میں خالی ہاتھ ہے اور ہوا میں ہی تیر چلا رہی ہے۔ پولس کسی بھی نتیجے پر پہنچ نہیں پارہی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper