آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

کل سے ٹرانسپورٹ ہڑتال،13 کو پٹرول پمپ ہڑتال

petrol
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی 07 اکتوبر(تاثیر بیورو): ملک کے 54 ہزار پٹرول پمپ آئندہ 13 اکتوبر کو بند رہیںگے۔ پٹرول پمپ مالکوں نے اپنے مختلف مطالبات کی حمایت میں ہڑتال پر جانے کافیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف ٹرک مالکوںاور ڈرائیوروں نے بھی جی ایس ٹی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا اور ڈیزل کو بھی جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ان لوگوں نے 9 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے 36 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔کلکتہ گڈس ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر پربھات کمار متل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کی تجارت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ آل انڈیا ٹرانسپورٹ کانگریس اور دیگر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنوں نے دو دنوں کی علامتی قومی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جی ایس ٹی کے تحت مختلف پالیسیوں کے نتیجے میں سڑک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھرم کی کیفیت پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں انتہائی اضافہ اور قیمتوں میں روزانہ اتار چڑھاﺅ سڑک ٹرانسپورٹروں کو متاثر کررہا ہے۔ ڈیزل اور ٹال پر کیا جانے والا خرچ ٹرک کے مجموعی خرچ کے 70 فیصدی سے بھی زیادہ ہے۔ جبکہ ڈیزل کو ہی جی ایس ٹی کے تحت نہیں رکھا گیا ہے۔ ڈیزل کو جی ایس ٹی کے تحت لانا ضروری ہے تاکہ ملک میں ڈیزل ایک قیمت پر فروخت ہوسکے۔ ٹرانسپورٹروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں پر نظر ثانی سہ ماہی بنیاد پر ہونی چاہئے۔

About the author

Taasir Newspaper